Get Mystery Box with random crypto!

منقبت در بارگاہِ صدیق اکبرؓ الفاظ مرے دنگ ہیں ، دل عاری نوا | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبت در بارگاہِ صدیق اکبرؓ

الفاظ مرے دنگ ہیں ، دل عاری نوا سے
عاجز ہے زباں عکسِ پیمبر کی ثنا سے

دی بعثتِ اول سے نبوت کی گواہی
صدیق کو ملتی ہے دعا غارِ حرا سے

بن کے وہ رہے جرأتِ ایمان کی تمثیل
پھر کون کرے دین کا انکار زباں سے !؟

ہرگز نہ رکے گی وہ اسامہؓ کی جماعت
تشکیل جو پاٸی ہے نبوت کی دعا سے

کینوس پہ جو رنگ صداقت کا بکھیرا
ناطہ نہ رکھا تب سے مصور نے ضیا سے

صدیق کی امامت میں وہ حیدر بھی کھڑے ہیں
پھر کام کیوں لیتے ہو خلافت میں دغا سے ؟

بخشش کا طلبگار اگر دل سے ہو سالک!
سو جاں سے وفا کرتے رہو یارِوفا سے

: سلیم اللہ سالک
@madhesahabachainal ☜