Get Mystery Box with random crypto!

منقبتِ پاک ، یارِ غار مصطفٰی ، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

منقبتِ پاک ، یارِ غار مصطفٰی ، حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

یقیناً ایک لا ثانی ہے در، صدّیقِ اکبر کا
تھا وقفِ دین، سارا مال و زر صدّیقِ اکبر کا

بنایا ہے خدا نے یارِ غار اُن کو، فقط اُن کو
یہ کتنا خوبصورت ہے ثمر صدّیقِ اکبر کا

کہا ہے "ثانی ثنین" اُن کو قرآں میں مِرے رب نے
حوالہ کس قدر ہے معتبر، صدّیقِ اکبر کا

رسول اللہ اپنے ہاتھ سے ان کو کھلاتے ہیں
یہ لقمہ کس قدر ہے خوب تر صدّیقِ اکبر کا

رفیقِ ہجرتِ خیرالبشر کا مرتبہ پایا
ہے کتنا خوب صورت یہ سفر صدّیقِ اکبر کا

بنائی صحن میں مسجد مرے صدّیقِ اکبر نے
بنا گھر اس طرح پاکیزہ تر، صدّیقِ اکبر کا

شفیع المذنبیں جس کو کہیں امّت میں افضل تر
کبھی مت چھوڑنا در، تو عمر! صدّیقِ اکبر کا

: عمر علی عمر
@madhesahabachainal ☜