Get Mystery Box with random crypto!

رات، تنہاہی، موبائل، بدنگاہی، کب تلک باطناً بے دین ہوکر پا | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

رات، تنہاہی، موبائل، بدنگاہی، کب تلک
باطناً بے دین ہوکر پارسائی کب تلک

کیسی ہو؟طبعیت ہے کیسی؟کھانا کھایا؟چائے پی؟
رسمی جملوں کا تسلسل میرے بھائی کب تلک

عرشِ اعظم سے کوئی تجھ پر نظر رکھے ہوئے
غیر محرم پر یہ قسمت آزمائی کب تلک

ذکر کی نعمت سے محرومی کا تجھکو غم نہیں
اپنے ہاتھوں اپنے دل کی یہ تباہی کب تلک

غازیانِ فیس بک سے عاجزانہ عرض ہے
غیر محرم دیکھ کر فکرِ رسائی کب تلک

غیرمحرم میں وفائیں ڈھونڈنے والے تیرا
محسنِ انسانیت سے بے وفائی کب تلک

: ہدہد
@madhesahabachainal ☜