Get Mystery Box with random crypto!

*مخلوط اجتماعات کی وبا* کچھ عرصہ قبل شیخ الاسلام حضرت م | مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

*مخلوط اجتماعات کی وبا*

کچھ عرصہ قبل شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی نے مناجات مقبول کی قرآنی دعاؤں کے تشریحی سلسلے میں۔۔۔
{وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ} [الفرقان: 72]
ترجمہ:اور (رحمن کے بندے وہ ہیں )جو ناحق کاموں میں شامل نہیں ہوتے۔
پر گفتگو کرتے ہوئے شادی بیاہ کے مخلوط اجتماعات کی وبا پر بڑی فکر انگیز گفتگو فرمائی تھی اور فرمایا *’’یہ اس لیے عام ہوگیا کہ جو لوگ برا سمجھتے تھے انہوں نے بھی اس پر نکیر نہیں کی‘‘* ...... *’’اللہ میاں کی ناراضی کے مقابلے میں مخلوق کی ناراضی کی فکر زیادہ ہوگئی اس لیے یہ بڑھتا چلا گیا..‘‘* ....*اگر اس پر کاربند ہوجائیں یعنی ایسی تقاریب میں نہ جائیں تو اب بھی معاشرے میں سدھار پیدا ہوسکتا ہے۔*

یہ آج کل کے احوال کے حوالے سے بہت ہی اہم گفتگو ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہیے۔
بسلسلہ #معارفِ_عثمانی