Get Mystery Box with random crypto!

*’’یـــــادیں‘‘ -55ویں قســـــط* شیخ الاســـــــلام | مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

*’’یـــــادیں‘‘ -55ویں قســـــط*

شیخ الاســـــــلام حضرت مولانا مفتی *محمـــــــد تقی عثـــــــمانی* صاحب دامـــــــت برکاتہم کی خودنوشـــــــت سوانح *’’یادیں‘‘* کی *55ویں قسط* جو کہ جـــــــامعہ *دارالعـــــــلوم کراچی* کے ترجمـــــــان *ماہنامہ البـــــــلاغ* کے (ذیقعدہ 1443ھ/ جولائی 2022ء ) کے شـــــمارے میں شـــــائع ہوئی ہے، یہ قســـــط *’’معــــــــــارفِ عثــــــــــمانی‘‘* کے قـــــارئین کیلئے یہاں پیش کی جارہی ہے۔
*بسلسلہ: ’’معـــــارفِ عثمانی‘‘-*

اب آپ یادیں کی سابقہ اور موجودہ تمام اقساط حضرت والا دامت برکاتہم کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں
*https://muftitaqiusmani.com/ur* //
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
14 جون 2022.
---------

*ملاحظہ!*
: اس قسط سے میں حضرت والا مدظلہم نے مختلف مالیاتی اداروں سے تعلق اور ان میں سے بعض سے اپنی علیحدگی کی تفصیلات اور واقعات بیان کرنے کے بعد فرمایا:
*_’’یہ داستان میں نے اس لیے لکھی ہے کہ اب ماشاء اللہ نوجوان علماء کی خاصی تعداد مالیاتی اداروں کے مشیر کے طور پر کام کررہی ہے،انہیں ہر وقت اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ وہ محض انتظامیہ کی زبانی باتوں سے کسی دھوکے میں نہ آئیں بلکہ جب ان کے سامنے کوئی قانونی رکاوٹ بیان کی جائے تو متعلقہ قانون کا خود جائزہ لیں اور پھر یہ فیصلہ کریں کہ اوّل تو کوئی قانونی مجبوری ہے یا نہیں؟ اور اگر ہے تو اس کی بنیاد پر کوئی سہولت دینا شرعاً ممکن ہے یا نہیں؟‘‘_*