Get Mystery Box with random crypto!

*قیام پاکستان کا پس منظر، اور پاکستان کی ناقدری کا روگ* | مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

*قیام پاکستان کا پس منظر، اور پاکستان کی ناقدری کا روگ*

حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی

یومِ استقلال پاکستان کی تقریب میں فکر انگیز اور بصیرت افروز خطاب

بموقع: 14 اگست 2021
بمقام: جامعہ دارالعلوم کراچی
*بسلسلہ:معارفِ عثمانی*


تقریباً پونے گھنٹے کے اس خطاب میں حضرت والا مدظلہم نے
*تحریکِ پاکستان کے محرکات،قیامِ پاکستان کا پسِ منظر،آزادی کی تحریک میں علماءِ دیوبند کا کردار،آزادی کی قدرو منزلت اور اس پر شکر کی اہمیت،پاکستان کے نظامِ حکومت اور آئینِ پاکستان کا دیگر اسلامی ممالک پر تفوق و برتری اور پاکستان میں آزادی کی کیفیت، بیان کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے جامع انداز میں انتہائی دردِ دل کے ساتھ پاکستان کی ناقدری اور برائی کرنے والوں کو دعوتِ فکر و عمل دی اور اس حوالے سے کئی فکری مغالطوں کی بیخ کنی فرمائی۔*

اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی اور اس خطاب کے بارے میں مفتیٔ اعظم پاکستان ؛ *مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب دام ظلہم العالی* بالصحۃ والعافیہ، نے اپنے مختصر خطاب میں جامع انداز میں فرمایا:
*’’ماشاء اللہ! مولانا تقی عثمانی صاحب کا یہ بیان دیگر بیانوں کی طرح لاجواب ہے، خاص طور پر اس بیان میں جس جامعیت کے ساتھ، وجودِ پاکستان ، بقائے پاکستان ،حفظِ پاکستان، اور نظریۂ پاکستان پر جن پہلوؤں سے گفتگو ہو سکتی تھی،(ان پر بھرپور انداز میں گفتگو کی گئی ہے)‘‘*