Get Mystery Box with random crypto!

* (حلال لقمہ کھاتے رہو اللہ تعالٰی دعا قبول کرے گا) * | نفحات القران

* (حلال لقمہ کھاتے رہو اللہ تعالٰی دعا قبول کرے گا) *


*یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ کُلُوۡا مِمَّا فِی الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ۫ۖ وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ* ﴿البقرہ : ۱۶۸﴾

*ترجمہ :* اے لوگو جو چیزیں زمین میں موجود ہیں ان میں سے (شرعی) حلال پاک چیزوں کو کھاؤ (برتو) اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو فی الواقع وہ تمھارا صریح دشمن ہے _(بیان القرآن)

*تفسير :* صحیح مسلم میں ہے:رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ پروردگار عالم فرماتا ہے: میں نے جو مال اپنے بندوں کو دیا ہے اسے ان کے لئے حلال کردیا ہے میں نے اپنے بندوں کو موحد پیدا کیا مگر شیطان نے اس دین حنیف سے انہیں ہٹا دیا، اور میری حلال کردہ چیزوں کو ان پر حرام کردیا -

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے جس وقت اس آیت کی تلاوت ہوئی تو حضرت سعد بن ابی وقاص (رضی اللہ عنہ) نے کھڑے ہو کر کہا: حضور! میرے لئے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کو قبول فرمایا کرے، آپ نے فرمایا: اے سعد! پاک چیزیں اور حلال لقمہ کھاتے رہو۔ اللہ تعالیٰ تمہاری دعائیں قبول فرماتا رہے گا- قسم ہے اس اللہ کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے حرام کا لقمہ جو انسان اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے اس کی نحوست کی وجہ سے چالیس دن تک اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی، جو گوشت پوست حرام سے پلا وہ جہنمی ہے_

((تفسير ابن کثیر ج١/ص ٢٣٥))
.............................….......
راقم : عصمت خان قاسمی پاتورڈوی -