Get Mystery Box with random crypto!

* حضرت موسی علیہ السلام کی بد دعا کا اثر * *رَبَّنَا اطْمِسْ | نفحات القران

* حضرت موسی علیہ السلام کی بد دعا کا اثر *

*رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰٓي اَمْوَالِهِمْ* [ یونس : ٨٨]
*ترجمہ :* اے میرے پروردگار ان کے اموال کی صورت بدل کر مسخ و بیکار کردے _

*تشریح :* حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ کا بیان کہ اس دعا کا اثر یہ ظاہر ہوا کہ قوم فرعون کے تمام زر و جواہرات اور نقد سکے اور باغوں کھیتوں کی سب پیداوار پتھروں کی شکل میں تبدیل ہوگئی،
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے زمانہ میں ایک تھلیہ پایا گیا جس میں فرعون کے زمانہ کی چیزیں تھیں ان میں انڈے اور بادام بھی دیکھے گئے جو بالکل پتھر تھے،ائمہ تفسیر نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام پھلوں، ترکاریوں اور غلہ کو پتھر بنا دیا تھا_

((معارف القرآن ج ٤ ص ٥٦٢))
__________________
انتخاب : عصمت خان قاسمی پاتورڈوی _