Get Mystery Box with random crypto!

* (فَـــــوائَـــــدقُـــــرآنیَـــــہ) * *مسئلہ :-* | نفحات القران

* (فَـــــوائَـــــدقُـــــرآنیَـــــہ) *

*مسئلہ :-* ہر نعمت کا شکر ادا کرنا واجب ہے مالی نعمت کا شکریہ ہے کہ اس مال میں سے کچھ اللہ کے لئے اخلاص نیت کے ساتھ خرچ کرے اور نعمت بدن کا شکریہ ہے کہ جسمانی طاقت کو اللہ تعالیٰ کے واجبات ادا کرنے میں صرف کرے اور علم و معرفت کی نعمت کا شکریہ ہے کہ دوسروں کو اس کی تعلیم دے (مظہری)

*مسئلہ :-* سورۃ والضحیٰ سے آخر قرآن تک ہر سوت کیساتھ تکبیر کہنا سنت ہے اور اس تکبیر کے الفاظ شیخ صالح مصری نے *"لا الہ الا اللہ واللہ اکبر"* بتلائے ہیں ۔ (مظہری)

ابن کثیر نے ہر سورت کے ختم پر اور بغوی نے ہر سورت کے شروع میں ایک مرتبہ تکبیر کہنے کو سنت کہا ہے (مظہری دونوں میں سے جو صورت بھی اختیار کرے سنت ادا ہو جائے گی۔ واللہ اعلم

*فائدہ :-* سورۃ ضحیٰ سے آخر قرآن کریم تک بیشتر سورتوں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حق تعالیٰ کے خاص انعامات اور آپ کے مخصوص فضائل کا ذکر ہے اور چند سورتوں میں قیامت اور اس کے احوال کا۔ قرآن حکیم کا شروع خود قرآن کی عظمت اور ناقابل شک و شبہ ہونے سے کیا گیا اور ختم قرآن اس ذات کی عظمت و شان پر کیا گیا جس پر قرآن نازل ہوا_

((معارف القرآن ج٨/صـ ٧٦٤ معراج بک ڈپو دیوبند))
======================
انتخاب : عصمت خان قاسمی پاتورڈوی