Get Mystery Box with random crypto!

کورونا کے متعلق غلط فہمیاں جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا ہے، وبا ک | طبی معلومات

کورونا کے متعلق غلط فہمیاں
جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا ہے، وبا کے ساتھ ساتھ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں۔ یہاں چند ایسی افواہوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن پر یقین کر لیا گیا ہے۔
یہ جان لیوا ہے۔ موت یقینی ہے۔ کورونا کا مطلب موت ہے۔
گرم پانی پینے اور گرم مشروبات کے استعمال سے کورونا سے محفوظ رہتے ہیں۔
جسم پر کلورین یا الکوحل ملنے سے کورونا وائرس نہیں لگتا۔
کولڈرنگ اور گوشت (مرغی، مچھلی) وغیرہ کے ذریعے بھی کورونا پھیل رہا ہے۔
کورونا وائرس بیماری انتہائی حد تک شدید تکلیف دہ ہے۔
کتے بلیاں کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں۔
گھریلو نسخوں، ادرک، لہسن وغیرہ میں کورونا کا علاج موجود ہے۔
یہ دوا ساز کمپنیوں کی سازش یاچین کے خلاف امریکہ کا حیاتیاتی ہتھیار (Biological Weapon) کاحملہ ہے۔

خلاصہ:
یہ جان لینا بہت ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے بچنا ممکن ہے۔ اگر تمام احتیاط کے بعد بھی کورونا وائرس مرض میں مبتلا ہوجائیں تو ٹی بی، ہارٹ اٹیک، ذیابیطس، کینسر کی بہ نسبت کورونا میں زندہ بچ جانے کی امید کئی گنا زیادہ ہے۔ ہر دن کینسر سے دنیا بھر میں چھبیس ہزار لوگوں کی جان جاتی ہے۔ دل کے امراض سے چوبیس ہزار اور ذیابیطیس سے چار ہزار افراد ہر دن جاں بحق ہوتے ہیں۔ ہر چوبیس گھنٹے میں خود کشی سے چار ہزاراور حادثوں میں تین ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کورونا کی شرح اموات اِن سے نو ہزار گنا کم ہے۔ کورونا وائرس ہونے کا مطلب ہرگزموت نہیں ہوتا۔ خوش ہو جائیے اور زندگی جی لیجیے۔ یہ اعدادو شمار صرف وائرس کے افسانے کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ وگر نہ ہم تو اِس ابدی حقیقت پر ایمان رکھتے ہیں کہ ”ہم سب اللہ کے ہیں، اور آخر اسی کی طرف ہم سب کو لوٹ کے جانا ہے۔“
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Ꭻᴏɪɴ ➛ https://t.me/tibbimalumaat
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭