Get Mystery Box with random crypto!

📚 اردو نصیحتیں 📕

لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕 ا
لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕
آدرس کانال: @urdunaseehaten
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 3.68K
توضیحات از کانال

اِس چینل پر دینی، اخلاقی، اصلاحی، سماجی، اور خوب صورت تحریری گل دستے پیش کیے جائیں گے ۔ اِن شاء اللہ

Ratings & Reviews

3.00

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 4

2022-06-14 05:36:29 آفرین کے والد ایک دن پہلے جس آفیسر سے بات چیت کررہے ہیں ، وہی آفیسر دوسرے دن اپنی نگرانی میں جاوید کا گھر گرارہا ہے
جب مودی حکومت 2014 میں قائم ہوئی تھی تب سے کچھ ملکی معاملات سمجھنے کا شعور پیدا ہوا ہے ، الحمدللہ آج تک کسی ہندو پر بھروسہ نہیں کیا ، بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی جھارکھنڈ کا وزیراعلیٰ ہیمنت سورین ، راہل گاندھی اکھلیش یادو ، ملائم سنگھ یادو ، لالو یادو ، تیجسوی یادو ، اروند کیجریوال ، ان سب کو مسلمان دل سے اپنا مسیحا مان کر یہ بولنے پر مجبور ہے کہ اب ہندوستان میں ہندو سے میل جول کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ، لیکن الحمدللہ قرآنی فرمان کے مطابق میں اس موقف پر ڈٹا رہا ہوں کہ یہ ہمارے دشمن ہیں ، یہ انگریزی سامراج سے زیادہ مغلیہ دور کو اپنی غلامی تصور کرتے ہوئے ہم سے بدلہ لینے کو ہمہ وقت تیار ہیں ، قرآن کریم میں ہے لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ ٱلنَّاسِ عَدَٰوَةً لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱلْيَهُودَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُواْ ۖ
لوگوں میں ایمان والوں سے سب سے سخت دشمنی رکھنے والے یہودی اور کافر ہیں ، چنانچہ اس فرمان کے مطابق دنیا میں نظر دوڑائیے تو معلوم ہوجائے گا قرآن حرف بحرف سچا ہے ، اور یہودی اور مشرکین ہی اپنی قلت کے باوجود مسلمانوں سے دشمنی میں پیش پیش ہیں ، آپ یوگی یا مودی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاکر کمینٹس پڑھئے شاید کوئی ایسا کمینٹ مل جائے جس میں مسلمانوں کے مکانات کی مسماری اور نوجوانوں کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار نہ کیا گیا ہو ، الغرض پورا ملک زعفرانی رنگ میں رنگ چکا ہے ، اور یاد رکھنا یوگی مودی ہندوؤں کا صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم ہے ، صدیوں بعد انکو ایسا لیڈر ملا ہے جو انکے دھرم کی بات کررہا ہے ، نوکری مال ودولت سب چھوڑکر چھاڑ کے دھرم کی حفاظت کرنا یہ صحابہ کرام کا پیشہ تھا ، اور اب ہم اپنے آپ کو امن و شانتی کا علمبردار سمجھ کر پیٹرول ڈیزل نوکری وغیرہ پر حکومت کو خوب گھیرتے ہیں ، اور ہندوؤں کا کہنا ہے پیٹرول ہم 200 میں خرید لیں گے لیکن اپنے دھرم کی حفاظت کریں گے ، ہمارا حال اس وقت" کھسیانی بلی کھمبا نوچے "والا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے تو یوگی مودی کا مذاق اڑاتے ہیں انکی عوام کو اندھ بھکت وغیرہ بول کر اپنے دل کو تسلی دے دیتے ہیں ، لیکن یہ بھول ہے نہ یوگی مودی بیوقوف ہیں اور نا ہی انکی عوام اندھ بھکت ، یوگی مودی نے جس کام کے لئے ووٹ مانگا تھا اس میں وہ %101کھرے اترے ہیں ، 100 سال قبل قبضہ کی گئی مسجد کو واپس مسجد میں تبدیل کرنے پر ہم طیب اردوغان کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کرتے ہیں ، سوچو جس نے 500 سال قبل بنائی گئی تاریخی مسجد کو مندر میں تبدیل کیا اس سے ہندو کتنا خوش ہوگا اور ایسے مسیحا کے لئے کیا کرنے کو نہیں تیار ہوگا ، اپنے دشمنوں کو پہچانوں ، ہوشیار رہو ،
MD Affan Qasmi
صاحب کے والے سے

https://chat.whatsapp.com/BvzEArgDyKh0Cl9lgg60Dx
397 viewsأحمر قاني, 02:36
باز کردن / نظر دهید
2022-06-13 19:43:40 جلال الدین رومی نے ایک قصہ لکھا ہے۔
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک راستے سے ہوا ،سامنے سے ابوجہل آیا اور نبی کو روک کر بولا۔
تجھ جیسا بدصورت آدمی دنیا میں نہیں ہے۔
نبی نے کہا۔ تو نے سچ کہا۔
نبی آگے بڑھے تو سامنے صدیق اکبر آگئے اور نبی سے کہا،
اے نبی آپ سے زیادہ خوب صورت دنیا میں کوئی نہیں ہے۔
آپ نے فرمایا۔ تم نے سچ کہا۔
ایک صاحب جو یہ ماجرا دیکھ رہے تھے ،نبی سے پوچھا، آپ نے ابو جہل اور ابو بکر کو یکساں جواب دیا؟
آپ نے فرمایا، میں آئینہ ہوں۔
ابو جہل کو مجھ میں اپنی صورت نظر آئی اور ابو بکر کو اپنی صورت۔

القاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:

t.me/UrduNaseehaten
398 viewsأحمر قاني, 16:43
باز کردن / نظر دهید
2022-06-12 22:38:39 غیرت مند شوہر __!!

حضرت سیِّدُنا قاضی ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ’’رَے ‘‘ (ایران کے موجودہ دارالخلافہ تہران) کے قاضی حضرت سیِّدُنا موسیٰ بن اِسحاق عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق سے ملنے گیا، اس وقت قاضی صاحب مسندِ قضا پر بیٹھ کر لوگوں کے مسائل حل فرما رہے تھے ۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا ۔ اتنے میں ان کے پاس ایک ایسا ایمان افروز مقدمہ پیش ہوا جس نے وہاں موجود تمام لوگوں کے ایمان کو تازہ کر دیا ۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک نقاب پوش عورت حاضر ہوئی جس کے سرپرست کا دعویٰ تھا کہ اس عورت کا نکاح کے وقت پانچ سو دینار مہر مقرر ہوا تھا مگر اس کا شوہر مہر کی رقم ادا نہیں کر رہا اور جب شوہر کو بلا کر پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ مہر کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے ۔ قاضی صاحب نے مدعی سے کہا کہ اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے گواہ پیش کرو جو اس بات کی گواہی دیں کہ واقعی اس مرد نے نکاح کے وقت پانچ سو دینار مہر مقرر کیا تھا ۔ پس جب گواہ عدالت میں حاضر ہوئے اور عورت کو کہا گیا کہ وہ بھی کھڑی ہو جائے اور اپنا نقاب اتار دے تا کہ گواہ اسے پہچان کر اس کے حق میں گواہی دے سکیں کیونکہ جب گواہ مُدَّعِی (دعوی کرنے والا) یا مُدَّعٰی عَلَیْہ (جس پر کسی حق کا دعویٰ کیا جائے ) کی موجودگی میں گواہی دے تو اس پر لازم ہے کہ ان کی طرف اشارہ کر کے واضح طور پر گواہی دے ، وہ عورت حیا والی تھی اس لیے بے نقاب ہونے میں پس و پیش سے کام لینے لگی ۔
اس کے شوہر نے جب دور سے یہ سب کچھ دیکھا تو پوچھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ؟ اسے بتایا گیا کہ یہ گواہ ہیں جو دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس نقاب کے پیچھے واقعی تمہاری زوجہ ہی ہے تا کہ پہچان کر اس کے حق میں گواہی دے سکیں ۔ یہ سن کر غیرتمند شوہر پکار اُٹھا : ’’ انہیں روک دو، میں قاضی صاحب کے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ جودعویٰ میری زوجہ نے مجھ پر کیا ہے وہ مجھ پر لازم ہے ، میں پانچ سو دینار ادا کرنے کو تیار ہوں ، خدارا! میری زوجہ کا چہرہ کسی نامحرم پر ظاہر نہ کیا جائے ۔ ‘‘ چنانچہ، گواہوں کو روک دیا گیا اور عورت کو واپس بھیج دیا گیا اور جب اسے یہ بتایا گیا کہ اس کے شوہر نے مہر کی ادائیگی کا اقرار کر لیا ہے تو وہ بڑی حیران ہوئی، پھر جب اسے یہ حقیقت معلوم ہوئی کہ اس کا شوہر اس قدر غیرتمند ہے کہ اس نے محض اپنی بیوی کی حیا کی لاج رکھتے ہوئے اور اسکے بے پردہ ہو جانے کے خوف سے مہر کی ادائیگی کا اقرار کیا ہے تو شوہر کی غیرت تاثیر کا تیر بن کر اس کے دل میں کچھ ایسی پیوست ہوئی کہ اس کے دل کی دنیا ہی بدل گئی اور وہ یوں گویا ہوئی : سب گواہ ہو جاؤ! میں نے اپنا مہر معاف کر دیا اب میں دنیا میں اس کا مطالبہ کروں گی نہ آخرت میں ، یہ مہر میرے غیرتمند شوہر کو مُبَارَک ہو ۔
[عیون الحکایات، الحکایۃ السادسۃ بعد الثلاثمائۃ
ص/ 275]
✭✭✭✭✭
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊ ۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔

فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
456 viewsأحمر قاني, 19:38
باز کردن / نظر دهید
2022-06-12 11:32:28 - جون 04, 2022

رفیق ایسا ہو کہ لوگ رشک کریں ایک شخص اگر آپ سے رفاقت کے دعوے کرتا ہے تو آپ یہ دیکھیں کہ کیا وہ اس کام میں مخلص کتنا ہے کیونکہ جب کوئی انسان تمہاری رفاقت ازرائے تکلف اختیار کرے تو اسکو خیرباد کہو اور اس پر ذرا بھی افسوس نہ کرو کیونکہ لوگوں میں انکا بدل شریف لوگ ملیں گے اور ان سے ترک تعلق میں ہی راحت ہے اور یہ چیز بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ اگر آپ کا دوست سچا ہے تو اس کیلئے دل سے صبر کرو اگرچہ وہ بے رخی اختیار کرے۔


کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ اس فانی دنیا میں سب کچھ آپ کو نہیں ملتا کیونکہ اگر سب کچھ مل جائےگا تو تمنّا کس کی کرو زندگی کا لطف تو کچھ کو پالینا اور کچھ کی تمنّا کرنے میں ہے اور ایسا تو ممکن ہی نہیں کہ تمہارا وہ رفیق جس سے تم محبت کرتے ہو وہ بھی تم سے محبت کرے یہ بھی ضروری نہیں کہ جس کیلئے آپ مخلص ہیں وہ بھی آپ کیلئے مخلص ہو کیونکہ اخلاص تو دلوں کی سچی کیفیت سے پیدا ہوتا ہے۔

جب محبت کا خلوص فطری نہ ہو تو ایسی محبت میں کوئی خیر نہیں جو بتکلف ہو اور اس سے محبت کے بعد بے رخی سے ملے کیونکہ وہ محبت ایک وقت کے بعد تمہیں تنہا کر دیگی وہ اس لئے کہ خیانت کرنے والے دوست و رفیق کی دوستی و رفاقت میں کوئی بھلائی نہیں صرف مطلب پرستی چھپی ہوتی ہے جب وہ آپ کی دوستی سے انکار کرکے آپ کے راز کو عیاں کردے تو بہتر ہوگا کہ نہ لائے تاب جو غم کی وہ میرا راز داں کیوں ہو

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجے فغاں کیوں ہو۔
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘

فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
464 viewsأحمر قاني, 08:32
باز کردن / نظر دهید
2022-06-11 12:20:43 لوگ کیا کہیں گے

سفینہ پروین، بنارس


معاشرے میں نظر اٹھا کر دیکھا جائے تو ہر شخص اس فکر میں گھرا ہوا نظر آئے گا کہ لوگ کیا کہیں گے۔ اس جملے نے ہم سب کی زندگی کےچین وسکون کو سلب کرلیا ہے ۔ حالاں کہ صورتحال تو یہ ہےکہ اگر کوئی دکھ درد میں مبتلا ہو تو کوئی تسلی دینے والا نہیں ہوتا۔لیکن اتنا ضرور ہے کہ جب کوئی فرد کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایک قدم آگے بڑھاتا ہے تو اس کے بڑھتے ہوئے قدم کو صرف یہ کہہ کر روک دیا جاتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ ہماری ہمت، حوصلے،جذبے بغیر کچھ سوچے سمجھے روند دیے گئے ہیں۔اس جملے نے ہمارے ارمانوں اور خوابوں کا گلا گھونٹ دیاہے۔

خدارا! سنجیدگی کے ساتھ سوچیے۔ اس جملے کا ہمارے سماج اور معاشرے پر بہت برا اثر پڑرہا ہے۔نہ جانے کتنی زندگیاں برباد ہوئیں۔کتنے گھر ویران ہوئے۔صرف اس وجہ سے کہ "لوگ کیا کہیں گے۔"

کتنے ایسے غریب افرادہیں ۔جو دو وقت کی روٹی کے لیے ترستے ہیں ۔لیکن پھر بھی شادی کی تقریب میں نہ چاہتے ہوئے بھی بےجا رسموں کو انجام دینے کے لیے مجبور ہوجاتے ہیں ۔ورنہ "لوگ کیا کہیں گے،" "لوگ کیا سوچیں گے۔" کیوں آسان دین کو ہم نے مشکل بنادیا ؟اس لیے کہ ہمیں یہ گوارہ نہیں ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے۔"

ایک ایسا فرد جو سماج میں گمنام ہو ۔لیکن اس کا اخلاق اعلی ہو، کردار بھی عمدہ ہو، انصاف پروربھی ہو، صرف غریب ہو تو لوگ اسے اپنی مجلس میں شریک کرنے سے کتراتے ہیں کہ " لوگ کیا کہیں گے ۔"
آخر کیوں ہمیں خود پر اعتماد نہیں، کیوں ہم نے اپنی سوچوں کو دوسرے کے حوالے کردیا، کیوں ہم نے اپنی فکر نہ کرکے لوگوں کی فکر کی، کیوں ہم نے اپنےفیصلے کو درست نہ جانا، کیوں ہم نے اپنی رائے کو اچھا نہ سمجھا۔
بے شک دوسرے کی رائے اور فیصلے کو اہمیت دیجیے۔ لیکن اپنی زندگی کے ہر معاملے پر ان کی رائےکو نافذ کرکے نہیں۔ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کے ہر ہر معاملے پر دوسروں کےفیصلے کو نافذ کردیں تب بھی یہ لوگ خوش ہونے والے نہیں ہیں۔

بہتر یہ ہے کہ ہم سب اس جملے کو اپنی زندگی سے باہر نکال پھینکیں ۔اور وہی کام کریں جو اللہ کی نظر میں درست ہو ، جو ہمیں صحیح لگے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا ہم بہت ساری مشکلات سے بچ جائیں گے اور ہماری زندگی بھی آسان ہوجائے گی.
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
227 viewsأحمر قاني, 09:20
باز کردن / نظر دهید
2022-06-10 13:25:37 قال الإمام ابن رجب -رحمه الله-:

"واعلم أن الإنسان لا يخلو من فتنة، قال ابن مسعود -رضي الله عنه-: ‏"لا يقل أحدكم: أعوذ بالله من الفتن، ولكن ليقلْ: أعوذ بالله من مضلَّات الفِتن، ثم تلا قوله تعالى: ﴿إنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وأَوْلادُكُمْ فِتْنَة﴾.
يُشيرُ إلى أنه لا يُستعاذُ مِن المالِ والولد، وهما فِتنة".

[تفسير ابن رجب سورة ص (٢ /٢٠٩)].

اور یہ جان لو کہ انسان آزمائشوں سے خالی نہیں-
عبدالله بن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیں "تم میں سے کوئی یہ نہ کہہ کہ میں فتنوں سے اللّٰہ کی پناہ مانگتا ہوں، بلکہ یہ کہہ *{أعوذ بالله من مضلات الفتن}* میں گمراہ کن فتنوں سے الله کی پناہ مانگتا ہوں۔ پھر انھوں نے الله سبحانه وتعالى کا یہ فرمان پڑھا: *﴿إنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وأَوْلادُكُمْ فِتْنَة﴾* یعنی تمہارا مال اور اولاد تمہارے لئے فتنہ ہے۔

یعنی وہ اشارہ کرتے ہیں کہ مال اور اولاد سے پناہ نہیں مانگنا حالانکہ یہ آزمائشیں ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
344 viewsأحمر قاني, 10:25
باز کردن / نظر دهید
2022-06-09 15:30:59 InstantView from Source
44 viewsأحمر قاني, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-06-09 04:02:31 ’’قبور صالحین کی حفاظت‘‘

نیک و صالح لوگوں کی قبروں کو غیر معروف ہی رکھنا چاہیے تاکہ لوگ کسی آزمائش میں نہ پڑیں اور انہیں عبادت گاہ نہ بنا لیں، اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے قبروں کو پختہ بنانے، ان پر قبے و مزار تعمیر کرنے سے منع فرمایا، سلف صالحین اس امر کا خاص خیال کرتے تھے کہ قبر عام مسلمانوں کے قبرستان میں ہو اور وہیں گم نام ہو جائے، اسی لیے بقیع الغرقد (جنت البقیع) میں بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی قبریں غیر معروف ہیں، انبیاء کرام علیہم السلام کی قبروں میں سے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی قبر مبارک بالاجماع و متفقہ طور پر معلوم ہے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قبر فلسطین میں معروف ہے جو کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بقول جمہور کے مطابق انہی کی قبر مبارک ہے ۔ [مجموع الفتاوی : 27/ 255]
ان دو انبیاء کے علاوہ کسی نبی کی قبر درست طرح سے معلوم نہیں ۔
✿ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تُستر کی فتح کے دوران ایک نبی کا جسدِ مبارک ملا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ابو موسی اشعری اور انس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا تھا : «فَادْفِنُوهُ فِي مَكَانٍ لَا يَعْلَمُهُ أَحَدٌ غَيْرُكُمَا». ’’ان کی ایسی جگہ تدفین کریں جس کا آپ دونوں کے علاوہ کسی کو بھی نہ پتا ہو۔‘‘
[مصنف ابن ابی شیبہ: 33819 وسندہ صحیح]
بلکہ بعض روایات میں آتا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا تھا کہ آپ تیرہ قبریں کھودیں اور رات کو ان میں سے ایک قبر میں اس اللہ کے نبی کو دفن کریں اور سب قبروں پر برابر مٹی ڈال دیں تاکہ لوگ کسی فتنے کا شکار نہ ہوں۔ [مجموع الفتاوی لابن تیمیہ : 15/ 154]
✿ نعمان بن ابی شیبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :
’’میرے چچا مقامِ جند پر فوت ہوئے تو میں اپنے والد کے ساتھ ابن طاووس رحمہ اللہ کے پاس گیا، میرے والد نے انہیں کہا : اے ابو عبد الرحمن کیا میں آپ کو اپنے بھائی کی قبر نہ دکھاؤں؟ اس پر انہوں نے ہنس کر فرمایا : سبحان اللہ، اے ابو شیبہ! اگر تو آپ اس کے لیے دعا و استغفار کے لیے جائیں تو اچھا ہے وگرنہ آپ کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ کو اس کی قبر کا نہ ہی پتا ہو، کیا آپ کو پتا نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے قبر پختہ کرنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع کیا ہے؟ تمہاری بہترین قبریں وہی ہیں جن کا کسی کو بھی پتا نہ ہو۔‘‘
[مصنف عبد الرزاق : 6495 وسندہ صحیح]

( حافظ محمد طاھر)
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
209 viewsأحمر قاني, 01:02
باز کردن / نظر دهید
2022-06-08 12:12:27 تم دنیا سے بھاگ کر پہاڑوں کے دامن میں چلے آتے ہو اور دنیا سے کٹ کر رہ جاتے ہو، کچھ خبر بھی ہے تمہیں؟

مٹھو تم میرے خبری ہو، تمہیں بتاؤ کہ کیا ہوا ہے؟

نپور شرما کی بکواس سن تو تم نے سن ہی لی ہوگی لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ آلٹ نیوز کے محمد زبیر پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہے، انہوں نے پوری دنیا میں اک آگ لگا دی، اب صورت حال یہ ہے کہ سعودی عرب کی ایک کال پر بی جے پی کو دن میں تارے نظر آ گئے ہیں-

سعودی عرب؟ وہ تو امریکہ کا پالتو اور اسرائیل کا پچھ لگو ہے، خاصا بزدل اور بے غیرت ہے، اس سے یہ امید کہاں رکھی جا سکتی ہے کہ وہ غیرت کا مظاہرہ کرے گا-

تم ہندوستانی مسلمان ہو نا! جیسے خود ہو ویسے ہی دوسروں کو بھی سمجھ رہے ہو-

کیا مطلب مٹھو؟ تمہارا دماغ تو نہیں خراب ہے؟ ہندوستانی مسلمان کب سے امریکہ کے پالتو اور اسرائیل کے پچھ لگو ہو گئے؟

میں نے یہ نہیں کہا، میں نے یہ کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمان ناشکرے ہیں، ساری دنیا سے خفا ہیں، خود اپنے آپ سے بھی خفا ہیں، ہمیشہ عورتوں کی طرح شکوہ شکایت کرتے رہتے ہیں، ہمت و غیرت کا فقدان ہے، فراست نام کو نہیں، ان کے پڑھے لکھے لوگ اتنے خوفزدہ رہتے ہیں کہ جب دیکھو پیشین گوئی کرتے رہتے ہیں کہ ہندوستانی مسلمانوں کا وہی حال ہوگا جو اسپین کے مسلمانوں کا ہوا تھا، کوئی انہیں جا کر خبر کرے کہ دنیا اب ایک عالمی گاؤں بن چکی ہے، سب کیمرے کی نظر میں ہیں، یہ پندرہویں صدی نہیں اکیسویں صدی ہے، یہاں سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، سب کے مفادات ایک ہیں، بعض ایک دوسرے کے دست نگر ہیں، رہے ہندوستانی مسلمان تو ان کو خود اپنے گھر کی خبر نہیں لیکن چوپالوں میں بیٹھ کر وہ عربوں کی خارجہ پالیسی پر گفتگو ضرور کرتے ہیں، اس سے پہلے دلی کے فساد کے موقعے پر بھی سعودی عرب کی ایک کال پر اجیت ڈوبھال تک کو میدان میں اترنا پڑا تھا اور اب تو متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور عمان سب یک زبان ہیں-

اتنا سب کچھ ہو گیا اور مجھے خبر ہی نہیں؟

بہت کچھ ہوا ہے، ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھی خبر ہے، قطر اور کویت نے ہندوستانی سفیر تک کو طلب کر لیا ہے، قطر نے نائب صدر جمہوریہ کو دیا جانے والا عشائیہ تک منسوخ کر دیا ہے، ممکن ہے کہ ہندوستانی مزدوروں کو ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے-

ہائیں مٹھو! یہ بری خبر ہے، رکو میں سعودی عرب میں مقیم اپنے دوستوں کی خبر لے لوں؟

تم یا تو حاسد ہو یا سادہ مزاج، معاملہ سمجھو میاں! وہ دور نکل گیا جب برق بیچارے مسلمانوں پر گرا کرتی تھی، اسلاموفوبیا کا دور بھی گزر گیا، اب ہندو فوبیا کا دور ہے-

یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

ایسا ہی ہے میرے دوست! اے کاش کہ کوئی مؤرخ رام مندر تحریک کا اس زاویے سے جائزہ لے کہ یہ تحریک کس حد تک وطن دشمن ثابت ہوئی ہے تو ممکن ہے کہ بہتوں کی آنکھ کھل جائے، اس تحریک نے ہندوستان کی رفتار کس حد تک روک دی؟ یہ جائزے کا موضوع ہے-
# منقول
┄┅════❁❁════┅┄
اردو نصیــــــــحتیں
┄┅════❁❁════┅┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیـــلی گــــرام لنــــــــك:
t.me/UrduNaseehaten
166 viewsأحمر قاني, 09:12
باز کردن / نظر دهید
2022-06-08 04:09:40 علم سے محروم ہونے کے چھ اہم اسباب

علامہ سفارینی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

علم سے محروم ہونے کے چھ اہم اسباب ہیں:

پہلا سبب :
علم نافع کا سوال نہ کرنا

دوسرا سبب : ہمہ تن گوش ہو کر نہ سننا

تیسرا سبب: کج فہمی

چوتھا سبب: علم کو ازبر (یاد) نہ کرنا ۔

پانچواں سبب : علم کو نہ پھیلانا اور دوسروں کو نہ سکھانا،
یہ بدیہی بات ہے کہ جو علم سے مالا مال ہو کر بھی اس کو نہ پھیلائے ،
تو اللہ تعالٰی اس کو نسیان علم (علم کو بھول جانے) کی مصیبت میں مبتلا کرتا ہے،
یہ اس کے علم کو نہ پھیلانے کا بدلہ ہے ۔

چھٹواں سبب : علم کے مطابق عمل نہ کرنا،
کیوں کہ علم پر عمل پیرا ہونا، علم کو یاد رکھنے، اس میں تدبر کرنے، اس کو محفوظ رکھنے اور اس میں غور و فکر کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
جب کوئی (طالب علم اور عالم دین) علم پر عمل پیرا نہیں ہوگا،
تو اس کا لازمی نتیجہ نسیان علم (علم بھول جانے) کی شکل میں ظاہر ہوگا ۔

بعض سلف کہتے ہیں: ہم علم کے حفظ (یاد رکھنے) میں عمل سے مدد لیتے تھے۔

اور بعض سلف کہتے ہیں: علم، عمل کو آواز دیتا ہے،
اگر علم کی آواز پر لبیک کہا جائے
تو ( علم سینے میں اتر جائے گا )
ورنہ علم چلا جائے گا۔
اور یہ یقینی بات ہے کہ حصول علم میں اور حفظ علم میں عمل جیسا بہترین معاون اور کارگر ذریعہ کوئی اور نہیں ہے۔

غذاء الألباب (١/٤٢)

اردو ترجمانی:
حافظ عبدالرشید عمری

┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیحتیں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
247 viewsأحمر قاني, 01:09
باز کردن / نظر دهید