Get Mystery Box with random crypto!

📚 اردو نصیحتیں 📕

لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕 ا
لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕
آدرس کانال: @urdunaseehaten
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 3.68K
توضیحات از کانال

اِس چینل پر دینی، اخلاقی، اصلاحی، سماجی، اور خوب صورت تحریری گل دستے پیش کیے جائیں گے ۔ اِن شاء اللہ

Ratings & Reviews

3.00

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 8

2021-10-05 17:18:22
واٹس ایپ، فیس بُک اور انسٹاگرام کل کچھ دیر کے لیے منقطع ہوا اور اس پر لوگوں پر شدید بے چینی چھا گئی...!

کاش ہمارا یہی تعلق اور لگاؤ قرآن سے ہوتا کہ قرآن سے کچھ دیر کی دُوری بھی برداشت نہ ہوتی...!

لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بُک تو روزانہ ہم کھولتے ہیں (استعمال کرتے ہیں) لیکن قرآن پتہ نہیں کتنی دیر بعد کھولتے اور پڑھتے ہیں..!

وَقَالَ الرَّسُوۡلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوۡمِی اتَّخَذُوۡا ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ مَہۡجُوۡرًا.
"اور رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا". (سورۃ الفرقان، آیت: 30)

︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
485 viewsابن بشير, 14:18
باز کردن / نظر دهید
2021-10-05 12:59:59 اس کا حل یہی ہے کہ مقابلے کے امتحانات میں انگریزی کی جگہ اردو مضمون نویسی کو لازم قرار دیا جائے تو نہ صرف عوام کو اس کی اہمیت کا احساس ہو گا بلکہ وہ خود اردو رسم الخط کی جانب راغب ہونگے۔
ہمیں اس بات کو سمجھنے میں دیر نہیں لگانی چائیے کہ کسی بھی زبان کو بننے اور بگڑنے میں وقت لگتا ہے یا پھر یوں کہا جائے کہ آنے والی نسلیں زبان کی صورت بناتے یا بگاڑتے ہیں اور ہمارے ہاں ایک نسل تو رومن اردو لکھتے بڑی ہو گئی اور اگر اب بھی رومن اردو کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات وہی ہو جائیں گے کہ اردو تحریر دیکھ کر لوگوں کو سمجھ ہی نہ آئے گی کہ لکھا کیا ہے اور اس بات پر سارے متفق ہیں کہ جس زبان کا رسم الخط نہ رہے تو اس کے دامن میں موجود ادب کا بیش بہا سرمایہ بھی ضائع ہو جاتا ہے۔
وقت کی ضرورت ہے کہ عوام الناس میں آگاہی پھیلائی جائے اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز کا انعقاد کر کے نوجوانوں میں اردو رسم الخط کو استعمال کرنے کا جذبہ پیدا کیا جائے اور سوشل میڈیا پر رومن اردو کے خلاف تحریک چلائی جائے، صحافی حضرات بھی ٹاک شوز میں اس موضوع کو زیر بحث لائیں تبھی ہم اپنے رسم الخط کے دفاع کا حق ادا کر پائیں گے۔

اردو نصيحـــــــتیــــــں
┅┄┈•※ ✤۝✤※┅┄┈•۔
                ┊ ┊ ┊ ┊ ۔
                ┊ ┊ ┊ ☽۔
                ┊ ┊ ☆۔
                ☆ ☆۔

فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
493 viewsابن بشير, 09:59
باز کردن / نظر دهید
2021-10-05 12:59:57رومن اردو سے جان چھڑائیے!
رومن اردو سے مراد اردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے مثلا کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔
اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جا سکتی۔
سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد 1928ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتا ترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا، آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیا گیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیا گیا۔
کمال اتا ترک نے اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا۔ جواز یہ پیش کیا گیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی ترک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیر اعظم عصمت انونو کے ان الفاظ سے ہوتا ہےکہ " حرف انقلاب کا مقصد نئی نسل کا ماضی سے رابطہ منقطع کرنا اور ترک معاشرے پر مذہب اسلام کی چھاپ اور اثر و رسوخ کو کمزور بنانا ہے۔"
(یا داشتِ عصمت انونو، جلد دوئم، ص،223)
یہ اسلام دشمن منصوبہ کامیاب رہا اور آنے والی نسل دیگر کتب تو دور کی بات قرآن مجید پڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کر رہی تھی کیونکہ قرآن مجید بھی عربی رسم الخط میں ہے۔ نتیجے کے طور پر سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں لکھی جانے والی بیش بہا کتب کا خزانہ تو موجود تھا لیکن ترک ان کتابوں کو پڑھنے سے قاصر تھے اور کسی نے ان حالات کا کیا خوب تجزیہ کیا ہے کہ ترک قوم رات کو سوئی تو پڑھی لکھی لیکن صبح اٹھی تو ان پڑھ ہو چکی تھی کیونکہ ان کا واسطہ ایک ایسے رسم الخط سے پڑا تھا جس سے وہ نابلد تھے۔
ترک اس حادثے کو اب تک نہیں بولے اور اسی حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا
’’دنیا میں مجھے ایسی کوئی قوم بتا دیں جو اپنی تاریخ اور تہذیب کے اصلی نسخوں ہی کو پڑھنے سے محروم ہو؟"
افسوس کہ ہماری قوم بھی ہر گزرتے دن اپنے رسم الخط کو فرماموش کرتی جا رہی ہے اور ہم بھی یہی غلطی دہرا رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے رفاہ عامہ کے لیے جاری ہونے والے پیغامات ہوں یا پھر موبائل کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والے اشتہارات اب ہر جگہ رومن اردو نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔
اس بات سے قطع نظر کہ رومن اردو کا آغاز کب ہوا لیکن اسے "عروج" سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ نے بخشا۔ابتدائی ایام میں جب موبائل فونز میں اردو کی بورڈ (Keyboard) میسر نہ تھا تو رومن اردو لکھنا سب کی مجبوری تھی لیکن یہ مجبوری ہماری عادت اور سستی بن گئی اور اب اردو کی بورڈ موجود ہونے کے باوجود ہم رومن اردو کو چھوڑنے پر راضی نہیں (اگر آپ کے موبائل فون میں اردو کی بورڈ میسر نہیں تو پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں)
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنا مشکل اور وقت طلب کام ہے تو ان کے لیے عرض ہے کہ جاپانی اور چینی انٹرنیٹ بلکہ کسی بھی جگہ رومن رسم الخط کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے رسوم الخط کو ترجیح دیتے ہیں ۔ کیا اردو اب جاپانی اور چینی زبان سے بھی مشکل ہو گئی ہے جو ہم اس سے دور ہو رہے ہیں؟
اسی طرح کچھ احباب اردو رسم الخط سے اس لیے بھاگتے ہیں کہ املا کی غلطی کے باعث کوئی ان کا مذاق نہ اڑائے جیسے کہ اگر لفظ "کام" کو رومن اردو میں لکھنا ہو تو یوں لکھا جا سکتا ہے Kaam یا kam بلکہ Km لکھنے سے بھی کام بن جائے گا کیونکہ اس کے لکھنے کا کوئی اصول نہیں لیکن اگر اردو رسم الخط کا استعمال کرتے ہوئے کام کو "قام" لکھ دیا تو غلطی پکڑی جا سکتی ہے لیکن اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے اگر کوئی ہمارے املا کی تصحیح کردے تو ہمیں اس کے لیے ان کا شکرگزار ہونا چائیے۔
رومن اردو کی جانب ہمارے جھکاؤ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم بحیثیت قوم انگریزی زبان سے بے حد مرعوب ہیں کیونکہ ہمارے ہاں انگریزی بولنے اور لکھنے کو نوکری حاصل کرنے کے لیے لازم خیال کیا جاتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ مقابلے کا کوئی بھی امتحان ہو انگریزی اس میں لازم ہوتی ہے یعنی انگریزی بطور مضمون ہی لازم ہوتی تو ٹھیک لیکن یہاں مطالعہ پاکستان ، حالات حاضرہ اور بیسیوں مضامین انگریزی میں لازم قرار دیے گئے ہیں۔جب لوگ انگریزی کو ہی سب کچھ سمجھیں گے تو وہ اردو کی جانب کیونکر آئیں گے اور اردو رسم الخط کو کیوں ترجیح دیں گے۔
483 viewsابن بشير, 09:59
باز کردن / نظر دهید
2021-10-05 05:21:51 واٹس ایپ ، انسٹاگرام اور فیس بک سب ایک بڑے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

تینوں ایپس - جو سب فیس بک کی ملکیت ہیں ، اور مشترکہ انفراسٹرکچر پر چلتی ہیں - سب نے شام 5 بجے سے کچھ دیر پہلے کام کرنا چھوڑ دیا۔ دوسری مصنوعات جو کہ ایپس کے ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں ، جیسے فیس بک ورک پلیس ، نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔

فیس بک کی ویب سائٹ پر آنے والوں نے صرف ایک ایرر پیج یا کوئی پیغام دیکھا جو ان کا براؤزر کنیکٹ نہیں کر سکا۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپس کام کرتی رہیں ، لیکن مسائل کے دوران بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات سمیت کوئی نیا مواد نہیں دکھایا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سائٹ کے ساتھ جاری مسائل سے آگاہ ہے اور ان کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

فیس بک ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور واٹس ایپ نے سب نے بڑے پیمانے پر اور بڑے تعطل میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس نے اس مسئلے کے لیے معذرت کی لیکن اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ بندش کیوں شروع ہوئی یا اسے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

ترجمان اینڈی اسٹون نے ٹویٹر پر کہا ، "ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور مصنوعات تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ "ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں ، اور ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔"

یہی بیان کچھ دیر بعد آفیشل فیس بک ٹویٹر پیج پر پوسٹ کیا گیا۔

انسٹاگرام نے بھی اسی طرح کی اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

اس نے اپنے مواصلاتی صفحے پر لکھا ، "انسٹاگرام اور دوستوں کو ابھی تھوڑا مشکل وقت درپیش ہے ، اور آپ کو ان کے استعمال میں دشواری ہو رہی ہے۔" "ہمارے ساتھ برداشت کرو ، ہم اس پر ہیں!"

اور واٹس ایپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی صارفین کو اپ ڈیٹ کیا۔

"ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اس وقت واٹس ایپ کے ساتھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم چیزوں کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور جلد از جلد یہاں اپ ڈیٹ بھیجیں گے۔

"آپ کے صبر کا شکریہ!"

@impoinfo
521 viewsابن بشير, 02:21
باز کردن / نظر دهید
2021-10-04 12:49:58 بیٹھے ہوئے ہیں قیمتی صوفوں پہ بھیڑیے
جنگل کے لوگ شہر میں آباد ہو گئے


نادان لوگ کاغذ کی تصویروں میں خوبصورت اور نمایاں نظر آنا چاہتے ہیں؛ اپنے کردار کی فکر نہیں کرتے! جب کہ انسان کا حسن عمل اور اچھا کردار ہی اس کی بہترین تصویر ہے ۔۔۔۔۔

بڑا غضب کا نظارہ ہے اس عجیب سی دنیا کا ، لوگ سب کچھ بٹورنے میں لگے ہیں خالی ہاتھ جانے کے لیے!

یاد رکھیں! ساری کی ساری چالاکیاں اور ہوشیاریاں صرف دنیا ہی میں ہیں۔۔۔۔
جو کچھ ہم اور آپ کر رہے ہیں وہ سب ریکارڈ ہو رہا ہے ، فرشتے نوٹ کر رہے ہیں اور اللہ تعالی ہر چیز سے باخبر ہے ۔۔۔۔۔۔

#منقول
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
576 viewsابن بشير, edited  09:49
باز کردن / نظر دهید
2021-10-04 06:30:06 گھر میں بالغ اور نابالغ بچیاں شوق سے پاکستانی اور دوسرے سیریل دیکھتی ہیں اور والدین بھی اس کو برا نہیں گردانتے۔۔ حالانکہ اس کے بہت سارے نقصانات دیکھنے کو ملتے ہیں انھیں میں سے ایک بڑا نقصان یہ بھی ہے کہ عشق لڑانے کے جو بھی طریقے اس میں دکھائے جاتے ہیں اس کو حقیقی زندگی میں آزمانے لگتی ہیں۔اور پھر بدنامی ہی ہاتھ آتی ہے۔
بچیوں کے ہاتھ میں موبائل تھما کر اس خوش فہمی میں مبتلا رہنا کہ ہماری بچی تو گھر سے باہر نہیں جاتی پردے میں رہتی ہے۔ سیریل دیکھنے میں کیا مضائقہ۔ اس کو خوش فہمی نہیں بلکہ غلط فہمی کہتے ہیں۔

#شہاب الدین کی وال سے
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
565 viewsابن بشير, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2021-10-03 12:30:01 عـــــــورت کا اخـــــــلاق و کــــردار

القــــــــرآن کی آیات میــــــں پنہـــــاں ہے
اگر یہ باتیں کسی بھی عـــــورت میں ہو تو وہ صرف گھر نہیں
بلکہ پوری نسل سنوار دیتی ہے

ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ
(النساء:34)
1.. مردوں پر اپنی حکمرانی نہیں بلکہ مردوں کی حکمرانی کو تسلیم کرنے والی ہوتیں ہیں
کیونکہ اللہ نے مردوں کو عورت پر نگران بنایا ہے

وَلَا يُبـــْدِينَ زِينَتـَــــــهُنَّ
(النور:31)
2.. پردے کی سخت پابند ہوتی ہیں عصمت اور نگاہوں کی حفاظت کرتی ہیں کسی نامحرم کی نظر خود پر نہیں پڑنے دیتیں

حَٰفِظَٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُ
(النساء:34)
3.. شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اپنی عزت مال و متاع کی حفاظت کرتی ہیں
اور یہی ایک مضبوط پلس پوائنٹ ہے دین دار لڑکیوں کا کہ ان کے مرد ان پر کامل اعتماد کرتے ہیں

فَٱلصَّٰـــــــلــِحَٰـــتُ قَٰنِتَٰــــــتٌ
(النساء:34)
4.. دیندار لڑکیوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ صالحت اور شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہیں

ّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِٱلْقَوْلِ فَيَطْمَعَ ٱلَّذِى فِى قَلْبِهِۦ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
(احزاب:32)

5.. کسی بھی نامحرم سے بات کرتے ہوئے شریعی حدود کا خاص خیال رکھتیں جیسے بازار میں خریداری کے دوران
آج کل کے بیہودہ لباس سے متاثر ہونے کی بجائے حیا کو ترجیح دیں جس لباس میں حیا کا پہلو نمایاں ہو وہ پہننے میں کوئی حرج نہیں

وَٱذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِى بُيُوتِكُنَّ مِنْ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ
(احزاب:34)

6.. عورت اپنا زیادہ وقت اللہ کی یاد اور اطاعت گزاری میں صرف کرتی ہے
سب سے اہم چیز اولاد کی تربیت ہوتی ہے وہ اپنی اولاد کو قرآن کا وارث بناتی ہے۔
ایک دیندار عورت کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے سب لوگ انکی عزت کرتے ہیں۔ اور انکی عزت ان کے شوہر کی عزت کو بڑھاتی ہے
دیندار لڑکیاں سلیقہ مند ہوتی ہیں وہ گھر کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور کفایت شعار ہوتی ہے

وَقَــــــــرْنَ فِى بُيُـــــــــوتِكُنَّ
(احزاب:33)

7.. اکثر لڑکیاں جو دیندار ہیں وہ گھر کی چار دیواری میں رہتی ہیں تو انہیں سازشیں چالاکیاں نہیں آتیں جس کی وجہ سے ان کی زنذگی پرسکون گزرتی ہے
. لڑکی کاجتنا باقی لوگوں سے میل میلاپ کم ہوتا ہے اتنی ہی لڑکی شرم و حیا کا پیکر بنتی ہے

ان تمام تر خــصوصیات کا ایک لڑکی میں ہونا اسے نہ صرف دنیا
بلکہ آخـــــرت میں بھی کامــــیاب کرتا ہے ..
#نقل و چسپاں

┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیحتیں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
671 viewsابن بشير, 09:30
باز کردن / نظر دهید
2021-10-03 08:25:53 مستقبل کیا ہے اس کی خوبصورت تصویر کشی کرتے ہوئے طنطاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

میں نے ابتدائی درجات کی تعلیم حاصل کی مستقبل کی خاطر،،،،،، پھر مجھ سے کہا گیا متوسطہ بھی پڑھ لو مستقبل کی خاطر،،،،،، پھر مجھ سے کہا گیا بی اے کر لو مستقبل کی خاطر،،،،،، پھر لوگوں نے مجھ سے کہا نوکری پر لگ جاؤ مستقبل کی خاطر،،،،،، پھر لوگوں نے مشورہ دیا: شادی کر لو مستقبل کی خاطر،،،،،،،،، پھر شادی کے بعد کہنے لگے بچے پیدا کر لو مستقبل کی خاطر،،،،،، یہ سب سنتے سنتے آج جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو میری عمر 77 سال ہو چکی ہے اور مسلسل مستقبل کے انتظار میں ہوں۔

مستقبل دراصل لال کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے جو کسی بیل کے سر پر رکھ دیا گیا ہو۔ اب وہ بیل اس سرخ رنگ کے کپڑے تک پہنچنا چاہتا ہے مگر پہنچ نہیں سکتا۔ یہی حال مستقبل کا ہے۔ کیونکہ جب مستقبل تک پہنچو تو وہ حال بن جاتا ہے اور حال ماضی بن جاتا ہے۔ پھر نئے مستقبل کی تلاش شروع ہوجاتی ہے۔
حقیقی مستقبل یہ ہے کہ اللہ کو راضی کر لو، اور جہنم سے نجات پا کر تمہیں جنت میں داخلہ مل جائے۔
#منقول

ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
571 viewsابن بشير, 05:25
باز کردن / نظر دهید