Get Mystery Box with random crypto!

* سوشل میڈیا پر موجود خواتین اور بچیوں کے لیے چند احتیاطی تدا | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

* سوشل میڈیا پر موجود خواتین اور بچیوں کے لیے چند احتیاطی تدابیر *

اپنے اکاؤنٹ پر کبھی بھی اپنی تصویر نہ لگائیں چاہے نقاب ہی میں کیوں نہ ہوں ۔

اگر آپ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو نہ کسی مردانہ اکاؤنٹ کے ڈی ایم میں جائیں اور نہ ہی کسی انجان اکاؤنٹ سے ڈی ایم میں آنے والے کو جواب دیں ۔

آپ اگر فیس بک صارف ہیں تو سوائے ان لوگوں کے جن کو آپ ذاتی طور پر جانتی ہیں باقی آئی ڈیز سے آنے والے میسجز کو ہمیشہ اگنور کریں ۔

بلاضرورت ہر ایک کی پوسٹ کے نیچے کمنٹ کرنے اور لائک کرنے سے گریز کریں۔

اپنی سہلیوں کی آئی ڈیز پر آکر بے تکلفی اور ہنسی مذاق والی گفتگو سے پرہیز کریں۔

اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے اجتناب کریں۔
اپنے محارم مرد باپ، بھائی یا شوہر کو اپنی فرینڈ لسٹ میں ضرور شامل کریں تاکہ آپ بھی محتاط رہ کر پوسٹ کرسکیں اور انکی طرف سے بھی نگرانی کا فریضہ سر انجام پائے

خواتین کو چاہیے کہ سوشل میڈیا جیسے عوامی پلیٹ فارم پر جہاں ہر قسم کے لوگ آتے جاتے ہیں اپنی ذات اور جسمانی خد و خال پسند و ناپسند کو بیان نہ کریں جیسے اپنے قد یا رنگ و روپ اپنے بالوں یا لباس کے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے گریز کریں کہ یہ آپکی زینت کے مواقع ہیں جنکے چھپانے کا حکم ہے ..

خواتین اور بچیوں کو چاہیے کہ اپنی تصاویر اور نجی زندگی کے خصوصی اور کمزور پہلوؤں کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ شیئر کرنے سے سخت اجتناب کریں اس سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بعد میں بچیاں روتی پھرتی ہیں جسکا کوئی فائدہ نہیں ہوتا....

واٹس ایپ استعمال کرنے والی بہنوں کے چاہیے کہ اپنے نمبر سے ہر ایک گروپ میں ایڈ ہونے والے آپشن کو ہمیشہ آف ہی رکھیں تاکہ ہر ایرا غیرا آپ کو گھٹیا اور نامناسب گروپس میں ایڈ نہ کرسکے....

کسی بھی انجان نمبر سے کال یا میسج یا سلام آئے تو بالکل جواب نہ دیں... اگر آپ کا کوئی جاننے والا ہوگا تو خود ہی پہچان میں آجائیگا محض اس احتمال پر کہ کیا پتہ کوئی جان پہچان والی ہے اور آپ اسے جواب دے کر ابتدائی بات شروع کریں گے تو اکثر یہ علیک سلیک بہت بڑے فتنے کا پیش خیمہ بن جاتے ہیں

سوشل سائٹس پر موجود ہر کس و ناکس کو اپنی سہیلی بنانے سے گریز کریں آجکل حقیقی اور مخلص سہیلیاں بہت ہی کم ملتی ہیں اکثر مفاد اور وقت گزاری کے تحت دوستیاں پالنے والی ہوتی ہیں جن کی صحبت سے دنیا و آخرت کا خسارہ ہاتھ آتا ہے

اپنے کزنز اور رشتہ دار لڑکوں سے بلا ضرورت شدیدہ بالکل رابطہ اور میسجنگ نہ کریں اور نہ ہی انکے کسی اسٹیٹس پر لائق ،کمنٹ یا ایموجی بھیجیں بے اس سے بے باکی بڑھتی ہے اور اس یہ عمل خدا کو بھی ناپسند ہے

واٹس ایپ پر کسی بھی غیر مرد کے میسج کو بالکل ریپلائی نہ دیں اور فوراً سے پیشتر بلاک کردیں اس معاملے میں آپکی زرا سی نادانی آپ کو بہت بڑی آزمائش میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا افسوس سے احتیاط بہتر ہے

آخر میں ایک نصیحت ہے کہ میری بہنوں خود کو جتنا مستور رکھ سکتی ہو رکھ لو کہ یہی تمہارے لیے بہتر ہے کہ تمہیں کوئی غیر مرد نہ دیکھے نہ سنے اور نہ ہی تم سے بات چیت کرسکے کہ یہی عفت عصمت اور شرم و حیا کا تقاضہ ہے.

اللہ تعالی ہماری سب بہنوں کو سوشل میڈیا سے شرور فتن سے محفوظ رکھے آمین