Get Mystery Box with random crypto!

موبائل اچانک کام کرنا بند ہوگیا تو سوچا راستے میں رک کر کوئی س | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

موبائل اچانک کام کرنا بند ہوگیا تو سوچا راستے میں رک کر کوئی سستا سا موبائل خرید لیا جائے جو عارضی بنیادوں پر کام آسکے۔ حفیظ سنٹر پاس ہی تھا، چنانچہ وہاں ایک موبائل شاپ پر چلا گیا اور اس سے سب سے سستا موبائل دکھانے کی فرمائش کی۔



دکاندار نے میرا بجٹ پوچھا تو میں نے اپنی جیب سے پرس نکال کر کیش چیک کرنے کے بعد اسے کہا کہ میرے پاس صرف 3 ہزار روپے ہی ہیں، اس میں جو بھی موبائل آتا ہے، دے دو۔

دکاندار نے مجھے سام سنگ کا خاصا معقول سیٹ دکھا دیا۔ میں نے قیمت پوچھی تو جواب ملا 20 ہزار۔ میں نے غصے پر قابو پاتے ہوئے کہا کہ بھائی صاحب، میں نے عرض کی تھی کہ میرے پاس صرف 3 ہزار روپے ہی ہیں، اسی رینج میں کوئی موبائل دکھاؤ۔

دکاندار نے میری بات سنی اور پیچھے شوکیس سے ایک پہلے سے زیادہ مہنگا موبائل نکال کر دکھا دیا۔ میں نے قیمت پوچھی تو کہنے لگا، 35 ہزار۔

میں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میری رینج والے موبائل کیوں نہیں دکھا رہے؟

یہ سن کر وہ چپ چاپ اندر ایک چھوٹے سے کمرے میں گیا اور وہاں سے سوا لاکھ روپے والا آئی فون 8 پلس لے آیا۔


اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا۔ میں نے کہا کہ کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو یا تم مجھے موبائل بیچنا نہیں چاہتے؟

میری بات سن کر اس نے موبائل کا پیکٹ ایک لفافے میں ڈالا، رسید کاٹی اور مجھے کہا کہ لاؤ تین ہزار اور یہ موبائل لے جاؤ۔ میں حیرانی سے اس کا منہ تکنے لگ گیا۔ مجھے حیران دیکھ کر اس نے کہا:

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آجکل پروموشن چل رہی ہے، جتنی رقم کوئی خرچ کرے گا، اس رقم سے کئی گنا مہنگا موبائل لے سکے گا۔

یہ سن کر میرا دل کیا کہ میں وہیں لڈیاں ڈالنا شروع کردوں ۔ ۔ ۔ اتنی خوشی زندگی میں کبھی نہیں ملی تھی ۔ ۔ ۔

یہ تو تھا ایک فرضی واقعہ، لیکن یہ سب کچھ حقیقت میں بدلنے جارہا ہے جب چند روز بعد رمضان کا بابرکت مہینہ آئے گا۔

رمضان میں اللّه تعالیٰ ہماری ایک نیکی کے بدلے 7 گنا سے لے کر 700 گنا یا اس سے بھی زیادہ اجر عطا فرماتا ہے۔ یہ اس کائنات کی سب سے بڑی پروموشن ہے جس کا مقابلہ دنیا کا کوئی بزنس، کوئی نوکری نہیں کرسکتی۔

رمضان میں سب سے زیادہ نیکی قرآن کی تلاوت کرنے پر ملتی ہے، اور اگر آپ قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ تفسیر بھی پڑھ لیں تو اجر کا شمار آپ کیلئے ناممکن ہوگا۔

اس کا اجر اتنا ہوگا کہ اس دنیا میں موجود تمام خزانے بھی مل کر اس کا مقابلہ نہ کرپائیں گے۔ اس کے علاوہ اللہ آپ کی دنیاوی پریشانیاں اور مسائل بھی انشا اللہ دور کردے گا۔



اس پروموشن کا فائدہ اٹھائیں، یہ پیغام آگے پہنچائیں، اگر کسی نے آپ کے کہنے پر قرآن پڑھ لیا تو آپ کو بھی اس کا اجر انشا اللہ مل جائے گا!!!