*=======================* * مدینے سے ھوا آئی ھے-* *=======================* *بھارت میں مدینے کی ہوا آئی ہے* *آکسیجن نہیں آئی ہے، شفا آئی ہے* *اندھ بھکتوں کو یہی سن کے حیا آئی ہے* *ہند والوں پہ سعودی کو دَیا آئی ہے* *وہ جو اسلام کو بدنام کیا کرتے ہیں* *ان کی خاطر ہی یہ سوغات وفا آئی ہے* *جس کی ہر بوند میں ہے نام خدا کی رونق* *آکسیجن لیے مکے سے صبا آئی ہے* *سانس لیتے رہو اب اور بھی جینا ہے تمہیں* *شہر اقدس سے یہاں ایسی عطا آئی ہے* *کمبھ کے میلے سے آیا جو کرونا کا مریض* *اس سے کہہ دو کہ مدینے سے دوا آئی ہے* *نفرتیں بانٹنے والوں کے لیے بھی اظہر* *آب زم زم سے نہاکر یہ ہوا آئی ہے* 54 views10:32