Get Mystery Box with random crypto!

'ماں- ایک عظیم رشتہ' . ایک عورت کی حالت نہایت نازک تھی- اسے ہس | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

"ماں- ایک عظیم رشتہ"
.
ایک عورت کی حالت نہایت نازک تھی- اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا- اُس کے دماغ میں رسولی تھی۔ سارے رشتے دار عورت کے پاس ہی موجود تھے۔ اس کا بیٹا بھی وہیں موجود تھا۔۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد عورت نے دم توڑ دیا۔
ماں کی وفات کے بعد بیٹا سارا دن روتا رہا۔۔ حتٰی کہ بیمار ہو گیا۔ ماں کی تدفین کے بعد گھر واپس آیا۔ ماں کے کمرے میں گیا۔ ماں کے سرہانے اسے ایک خط ملا جس میں دوائی کی گولیاں رکھی تھیں
خط میں لکھا تھا:
""یہ گولیاں کھا لو بیٹا۔۔۔۔! تمہیں ہمیشہ رونے کے بعد بخار چڑھ جاتا ہے اور زکام ہو جاتا ہے۔
تمہاری ماں۔۔۔۔!
...
(ماں کو اپنی حالت کی وجہ سے یہ معلوم تھا اس نے نہیں بچنا اور بعد میں بیٹے نے خوب رونا اور بیمار پڑ جانا ہے،،، جاتے جاتے بھی بیٹے کی فکر تھی)
.
حالات بھلے کیسے بھی ہوں ماں ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال کرتی ہے، ان کا بھلا چاہتی ہے۔۔۔
اپنی ماں سے محبت کریں، ان کا خیال رکھیں- جن کی ماں نہیں رہی۔ وہ بھی اپنے دوست احباب اور دیگر رشتہ دار ماؤں کا خیال رکھا کریں اور ان کے لیے دعائے خیر کرتے رہا کریں۔۔۔۔۔
.
جزاک اللہ خیر
ساحل ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ