Get Mystery Box with random crypto!

https://naeemurrhman.blogspot.com/2021/11/blog-post_38.html?m= | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

https://naeemurrhman.blogspot.com/2021/11/blog-post_38.html?m=1

*دیوالی کی رات اور سحر کا زور*
*(سورہ بقرہ کی تلاوت کا اہتمام)*

کہا جاتا ہے کہ دیوالی اور ہولی کی رات برصغیر ہند و پاک میں سب سے زیادہ اعمال سحر کئے جاتے ہیں، اور یہاں کے مقامی شیاطین جن کی پوجا یہاں کی جاتی ہے، ان کی طاقت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

جادو کی ایک قسم بھان متی کہلاتی ہے جس میں جادوگر متاثرہ شخص کا پتلا بنا کر اس پر عمل کرتا ہے، بھان متی کے جادوگر ہی دیوالی کی رات اپنا جادو جگاتے ہیں، اگر وہ اس رات ناکام رہیں تو پورے سال کیلئے ناکام ہوجاتے ہیں اور ان کو پھر سے اگلی دیوالی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بعض لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ بعض ساحر یہ کام کرتے ہیں، ساؤتھ افریقہ میں یہی جادو "وڈوو Voodoo" کے نام سے معروف ہے۔
اس رات میں سفلی عمل اور سحر وغیرہ عام ہے اور یہ تحقیقی بات ہے، بہت سے مرد و خواتین کو اس رات بہت پریشانی ہوتی ہے، بڑے جسمانی درد اور ذہنی تکلیفوں میں رات گزرتی ہے بلکہ یہ دیوالی کے ایام ہی ان کے لئے وبالِ جان بن جاتے ہیں۔ اللہ پاک ان کو، اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور عافیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

*دیوالی کی رات سورۃ البقرہ کا اہتمام کئی اعتبار سے بعض علماء نے مفید بتایا ہے۔ اور یوں بھی سورۃ البقرۃ کے پڑھنے کی ترغیب احادیث میں آئی ہے۔ اس لئے جو لوگ پریشان ہیں، مبتلا بہ ہیں انہیں بطور خاص اس سورت کا اہتمام کرلینا چاہیے۔ جادو ٹونا بھی حق ہے، اس کے برے اثرات پڑتے ہیں اور قرآن کی تلاوت اس کا مؤثر توڑ ہے۔*

*معوذتین کا ورد:*
جو شخص معوذتین کو سوتے وقت پڑھے گا، اس پر ہرگز جادو وسحر کا اثر نہ ہوگا۔

*چند کلمات کے اثرات :*
حضرت کعب الاحبارؓ فرماتے ہیں کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنا دیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوں نے یہ بتلائے:
  وہ دعا یہ ہے: أَعُوذُ بِوَجْہِ اللَّہِ الْعَظِیمِ، الَّذِی لَیْسَ شَیْء ٌ أَعْظَمَ مِنْہُ، وَبِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّاتِ، الَّتِی لاَ یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ، وَبِأَسْمَاء ِ اللَّہِ الْحُسْنَی کُلِّہَا, مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.
(مشکاة: ۲۱۸ پر حضرت کعب احبارؓ سے منقول ہے۔)
اگرکوئی شخص اس دعا کو روزانہ صبح و شام پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے اثرات سے محفوظ رہے، اگر سحر ہو چکا ہو تو اثرات ختم ہو جائیں گے۔
پیشکش: نعیم الرحمن ندوی

*(نوٹ : آج دیوالی کی رات ہے۔)*
_________________
دعاء کعب احبارؓ اور حوالہ وغیرہ (فوٹو میں) بلاگر پر دیکھیں۔ لنک اوپر