Get Mystery Box with random crypto!

*چادر میری عظمت لوگو برقعہ میری شان* شگفتہ سبحانی (مالیگاؤں) | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

*چادر میری عظمت لوگو برقعہ میری شان*
شگفتہ سبحانی (مالیگاؤں)

سب کا اپنا پہناوا ہے سب کی اپنی جان
گھونگھٹ پہنے ہر اک دولہن دیکھے ہندوستان
میرا گھونگھٹ میری چادر برقعہ میری آن
برقعہ سے پھر کیوں آپتتی بولو لوگ مہان ؟

سیتا پہنے ساڑی تن پہ ایسی اس کی مرضی
گیتا پہنے لال چُنریا جیسی اس کی مرضی
ہر اک کا ارمان الگ ہے سب کی اک پہچان
مسلم کی پہچان ہے برقعہ، برقعہ ان کی آن

دھوتی کوئی پہنے کوئی ٹوپی کا دیوانہ
جیکٹ پہنے کوئی، کوئی گاؤن کا پروانہ
سب کا اپنا اپنا فیشن اپنی سب کی آن
مسلم کی پہچان ہے برقعہ، برقعہ ان کی شان

برموڈا،پہنے کوئی تھری پیس پہن کر آۓ
لمبا کرتا پہنے کوئی مفلر میں اتراۓ
بنگالی، گجراتی ان کی اپنی ہی پہچان
چادر ان کی عظمت برقعہ ہر مسلم کی جان

کوئی پہنے ٹی شرٹ، شارٹس کسی کے من کو بھاۓ
بھگوا چادر پہنے کوئی سبز پہن کر آۓ
یہ تو سب کی مرضی اپنی ان کی اپنی آن
کیسا ہندوستان بنا یہ کیسا ہندوستان ؟

نہرو جی کے تن پر میں نے دیکھی تھی شیروانی
گاندھی جی کو دھوتی پہنے، تن پہ دیکھی کھادی
لال بہادر شاستری جی کو دیکھا ٹوپی پہنے
سب کا ہی پہناوا الگ تھاوہ تھا ہندوستان


ہندوستان کی تہذیبوں میں ہندو مسلم ہیرا
سِکھ بھی ہیں عیسائی بھی ہیں جن کا الگ سویرا
مسلم بھائی چارہ یہ تھا اپنادیش مہان
کیسا عالیشان تھا بھارت سُندر ایک جہان

چادر اپنی عظمت سن لو ہندوستانی لڑکی
برقعہ اپنی عزت، یہ پہناوا اپنی مرضی
برقعہ کی عظمت پہ لاکھوں کالج ہیں قربان
برقعہ اپنی شان ہے لڑکی
برقعہ اپنی شان