Get Mystery Box with random crypto!

The Definitive Book of Body Language, Allan and Barbara Pease | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

The Definitive Book of Body Language, Allan and Barbara Pease

یہ کتاب body language کی دنیا میں سب سے بہترین کتب میں سے ایک مانی جاتی ہے. کتاب کے مطابق ہم کسی دوسرے انسان تک جو پیغام پہنچاتے ہیں اس کا صرف 7 فیصد زبانی ہوتا ہے، 38 فیصد آواز کے اتار چڑھاؤ سے ہوتا ہے اور 55 فیصد جسمانی حرکات یعنی body language سے ہوتا ہے. اس کا مطلب کے ہمارا پیغام رسائی کا سب سے زیادہ حصہ جسمانی حرکات سے تعلق رکھتا ہے.

ہم انسان قدرتی طور پر body language کا کچھ حصہ جانتے ہیں لیکن بہت سارا حصہ نہیں جانتے. اگر body language کا علم ہو تو انسان دوسروں کی بہت ساری ایسی باتیں جان سکتا ہے جو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرتے یا الفاظ کچھ اور ہوتے ہیں لیکن جسمانی حرکات الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی ہوتیں. اس کے علاوہ body language ایک بلکل لاشعوری عمل ہے جس پر قابو پانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے. اسی وجہ سے ایک body language جاننے والے کو الفاظ سے دھوکہ دینا مشکل ہو جاتا ہے کیوں کے ہم الفاظ تو جھوٹے بول سکتے ہیں لیکن جسمانی حرکات پر پوری طرح قابو نہیں پا سکتے. کتاب کے مطابق اگر ہم چند جسمانی حرکات پر قابو کر بھی لیں تو بہت ساری دوسری حرکات ظاہر کر دیتی ہیں کے معاملہ وہ نہیں جو ظاہر کیا جا رہا ہے. اس کے علاوہ اوپر کے جسم کی حرکات پر کچھ قابو کر بھی لیا جاۓ تو نچلے جسم کی حرکات پر قابو پانا تقریباً ناممکن ہے اور تجربہ رکھنے والا انسان ان کو پکڑ لے گا. یہی وجہ ہے کے ایک تجربہ رکھنے والے انٹیلیجنس یا پولیس والے کے ساتھ جھوٹ بول کر بچ جانا بہت مشکل کام ہوتا ہے کیوں کے اس کو جسمانی حرکات کا پتا ہوتا ہے اور زبان اور جسمانی حرکات میں تضاد کو پکڑ سکتا ہے.

کتاب کے مطابق body language بلکل سیدھی سیدھی نہیں ہے بلکہ اس کو ہمیشہ جسم کے بہت سارے حصوں کو ملا کر بھی دیکھنا پڑتا ہے، حالات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے اور کی جانے والی بات کے سیاق و سباق میں بھی تولنا پڑتا ہے. کافی دفع مختلف سوالات بھی کرنے پڑتے ہیں ورنہ یہ خطرہ موجود ہوتا ہے کے جسمانی حرکات سے غلط مطلب لے لیا جاۓ. البتہ کچھ جسمانی حرکات بہت سادہ ہیں جن کو پڑھنا کافی آسان ہے اور مشق کر کے اس کو بہتر سے بہتر کیا جا سکتا ہے.

کتاب کے مطابق عورتوں کو اس سائنس میں مرد بیچاروں پر واضح فضیلت حاصل ہے اور عورت مرد سے دو گنا سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے body language قدرتی طور پڑھ سکتی ہے. خاص طور وہ عورت جس کے بچے ہوں، کیوں کے بچے کی شروعاتی عمر میں عورت اس کی جسمانی حرکات سے ہی اس کے ساتھ بات کرتی ہے یا اس کو سمجھتی ہے. اس کے علاوہ مرد بیچارہ جھوٹ بولتے ھوۓ سادہ جھوٹ بولتا ہے اور اس کا جھوٹ پکڑا جانا بھی آسان ہے، جب کے عورت کا جھوٹ پکڑا جانا بھی مشکل ہے اور وہ مرد سے کہیں زیادہ مشکل جھوٹ بول سکتی ہے. وجہ یہی ہے کے وہ body language زیادہ جانتی ہے اس لئے اپنی جسمانی حرکات پر قابو رکھنا بھی مرد سے زیادہ جانتی ہے. اس کے علاوہ ایک عورت کو مرد پر یہ فضیلت بھی حاصل ہے کے وہ جس جگہ نظر رکھتی ہے وہاں سے 45 ڈگری اوپر اور نیچے کا حصہ بھی دیکھ سکتی ہے جب کے مرد جہاں دیکھتا ہے اس کا فوکس زیادہ تر اسی جگہ رہتا ہے. یہ بھی ایک قدرتی وجہ ہے کے عورت زیادہ منظر نامہ دیکھ سکتی اور جسمانی حرکات کو پڑھ سکتی ہے. بیچارہ مرد اسی وجہ سے عورت کی "خوبصورتی" دیکھتے ھوۓ اکثر صاف پکڑا جاتا ہے (کبھی کبھی ڈانٹ اور مار بھی کھاتا ہے) جب کے کتاب کے مطابق عورت مرد کو اس سے بھی زیادہ دیکھتی ہے لیکن پکڑی نہیں جاتی. یعنی دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاۓ کے عورت دل میں سوچتی ہے کے "کیا جاہلوں کی طرح گھور رہا ہے، بیوقوف کو میری طرح بغیر پکڑے دیکھنا بھی نہیں آتا".

ان کافی سارے افسوسناک انکشافات کے بعد البتہ مردوں کے لئے ایک خوش خبری بھی ہے کے وہ کتاب پڑھ کر body language میں نہ صرف عورتوں کی برابری کے حقوق حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ان سے اس معاملے میں زیادہ مہارت بھی حاصل کر سکتے ہیں.

کتاب کے مطابق body language کی سائنس سمجھنے کے بعد انسان نہ صرف دوسروں کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتا ہے بلکہ دھوکہ اور فریب سے بھی بہتر طور نپٹ سکتا ہے. اس کے علاوہ اپنی خود کی body language کو بہتر کر سکتا ہے اور حالات کو بہتر سمجھ سکتا ہے.

آخر میں یہ کہوں گا کے نہ صرف یہ موضوع بہت معلوماتی اور کام کا ہے بلکہ کتاب بھی بہت دلچسپ ہے.