Get Mystery Box with random crypto!

جب میں جوان ہوا تو میں دنیا بدلنا چاہتا تھا۔ سو میں نے دنیا بد | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

جب میں جوان ہوا تو میں دنیا بدلنا چاہتا تھا۔ سو میں نے دنیا بدلنے کی ٹھان لی۔

مگر یہ کام بہت مشکل نکلا اور میں ناکام ٹھہرا۔

پھر میں نے پلان تبدیل کیا اور اپنی قوم کو بدلنے کی کوشش شروع کردی۔

مگر، یہ کام دنیا تبدیل کرنے جتنا ہی مشکل نکلا اور پھر ناکام ٹھہرا۔

اب تک میں پچاس سال کا بوڑھا شخص بن گیا تھا۔ میں نے سوچا چونکہ میں قوم نہیں بدل سکتا، لہذا اگلے دس سالوں تک مجھے اپنا گاؤں ہی بدلنے کی کوشش کر لینی چاہیے۔ مگر دس سال بعد پتا چلا کہ یہ کام بھی دنیا بدلنے جتنا مشکل ہے۔ آخر کار تھک ہار کر اب میں نے اپنے خاندان کو بدلنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

مگر! بہت دیر ہو چکی ہے۔

اب مجھے پتا چلا ہے کہ اگر میں نوجوانی میں دنیا بدلنے کی بجائے خود کو بدلتا، تیس سال کا ہوکر اپنے خاندان کو بدلتا تو وہیں بعد میں میرے خاندان نے گاؤں کو بدل دینا تھا اور اس طرح ان چند عادات کی ز۔تبدیلی میری ذات سے شروع ہو کر ملک اور دنیا تک پھیل سکتی تھی۔ مگر، نہیں، اب بہت دیر ہو چکی ہے، اب میں تھک گیا ہوں، اب میں بس مرنا چاہتا ہوں، ایک مایوس، ایک ناکام، ایک ہارے ہوئے شخص کے طور پر۔

تازہ تازہ جوان ہونے والوں کے نام
(نقل وچسپاں)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ