Get Mystery Box with random crypto!

*معلم* ( شکیل حنیف ) معلم نام ہے جس کا مقدس شخص ہوتا ہے معلم | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

*معلم*

( شکیل حنیف )

معلم نام ہے جس کا
مقدس شخص ہوتا ہے
معلم علم دیتا ہے
معلم طرز دیتا ہے
معلم ہی تو ہے جو
بے ادب کو پارسا کر دے
معلم بے زبانوں کو
سخن کا ناخدا کردے
معلم کچی مٹی کو
اک عالیشان گھر کر دے
معلم مالی ہوتا ہے
جو پودوں کو ہرا کر دے
معلم ننھے بچوں کو
زمیں سے آسماں کر دے
معلم جو بھی کرتا ہے
یہ اس کا فرض ہوتا ہے

معلم وہ نہیں جو بس نصابوں کو کرے پورا
معلم وہ ہے جوبچوں کو جینے کا ہنر دے دے

(شکیل حنیف)