Get Mystery Box with random crypto!

روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء ن | 📚 اردو نصیحتیں 📕

روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر
پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کو کہا ۔

اب وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہںی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہںی بنائی جائے ۔ جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے ۔

وارڈن نے تمام طلباء ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا ۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی انہوں نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا ۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی ۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا ۔ نہ آپس میں کوئی صلح و مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا ۔

20 کھچڑی
18 ڈوسا
16 پراٹھا
14 روٹی
12روٹی مکھن
10 نوڈلز

10 پوری سبزی

اب کیا ہںوا ۔ اس کینٹن میں آج بھی اس وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں ۔

وجہ:- کیونکہ وہ 20 طلبہ متحد رہںے ۔

نصیحت:- جب تک آپ یہ سوچتے رہیں گے کہ ہم (مسلمان) 20 فیصد ہیں تو ہم 80 فیصد سے کیسے لڑ سکتے ہیں آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔ آپ کا اتحاد آپ کے حالات بدل سکتا ہئے ۔

معاشرے کے لیے پیغام

ایک رہںو ، اچھے بنو ، تعلیم یافتہ رہو ، منظم رہںو اور جدوجہد کرتے رہو ۔

#نقل و چسپاں ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten