Get Mystery Box with random crypto!

آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہ | 📚 اردو نصیحتیں 📕

آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین

آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے

‏1- ساری فائلیں بالکل اوپن ہوں گی
‏﷽ ﴿ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا﴾... سورة بني إسرائيل 13
ترجمہ: اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا۔

‏2- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہو گی
‏﷽ ﴿ وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ ﴾... سورة ق 21
ترجمہ: اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا۔

‏3- کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ﴾.. ... سورة ق 29
ترجمہ: نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں۔

‏4- آپ کی دفاع کے لیے وہاں کوئی وکیل نہ ہوگا
‏﷽ ﴿اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا﴾.. سورة بني إسرائيل 14
ترجمہ: لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے ۔ آج تو تو آپ ہی اپنا خود حساب لینے کو کافی ہے۔

‏5- رشوت اور سورس بالکل نہیں چلے گا
‏﷽ ﴿يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ﴾... سورة الشعراء 88
ترجمہ: اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد۔

‏6- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ہوگا
‏﷽ ﴿وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا﴾... سورة مريم 64
ترجمہ: تمہارا رب ب بھولنے والا نہیں۔

‏7- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا
‏﷽ ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ﴾... سورة الحاقة 19
ترجمہ: سو جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو۔

‏8- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ﴾... سورة يس 32
ترجمہ: اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کی جائیں گے۔

‏9- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ﴾... سورة ق 29
ترجمہ: میرے یہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے۔

‏10- وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے
‏﷽ ﴿ يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ }... سورة النور 24
ترجمہ: جبکہ ان کے مقابلے میں ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

11- ساری فائلیں حاضر ہونگی
‏﷽ { أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ } سورة المجادلة 6
ترجمہ: جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے۔

12- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ہوگا
‏﷽ {وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين } سورة الأنبياء 47
ترجمہ: قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔ پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے۔

( رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ)
(#منقول)
پیش کش:
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیحتیں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten