Get Mystery Box with random crypto!

نصیحتیں میرے اسلاف کی امام اہل السنہ امیر المؤمنین فی الحدیث | 📚 اردو نصیحتیں 📕

نصیحتیں میرے اسلاف کی

امام اہل السنہ امیر المؤمنین فی الحدیث امام سفیان بن سعید الثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
1) آپ کلام بہت کم کیا کرو آپ کا دل نرم ہو جائے گا۔

2) آپ زیادہ وقت خاموش رہا کرو زھد و ورع کے مالک بن جاؤ گے۔

3)دنیا کی حرص ترک کر دو۔

4)حسد کرنا چھوڑ دو بات کو خوب اچھی طرح اور جلد سمجھنے والے بن جاؤ گے۔

5)لوگوں پر زیادہ طعن کرنا چھوڑ دو ان کی زبانوں سے نجات پا جاؤ گے۔

6)رحم کرنے والے بن جاؤ لوگوں کے محبوب بن جاؤ گے ۔

7)جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے رزق تقسیم کیا ہے اس پر راضی ہو جاؤ غنی ہو جاؤ گے۔

8)صرف اللہ تعالیٰ پر ہی توکل کرو مضبوط اور طاقتور بن جاؤ گے۔

9)دنیا والوں سے دنیا کے بارے جھگڑا مت کرو آپ سے اللہ تعالیٰ بھی محبت کرے گا اور زمین والے بھی محبت کریں گے ۔

10)عاجزی و انکساری کرنے والے بن جاؤ نیکی کے اعمال مکمل کر لو گے۔

11)شفقت کرنے والے بن جاؤ ہر چیز تم پر مہربان ہو گی۔

12)میرے بھائی اپنے لیل و نہار عبث و بیکار مت گزارو اور آج اپنے نفس کے لیے اعمال آگے بھیجو جو پیاس والے دن تمہیں کام آئیں گے۔
میرے بھائی قیامت والے دن وہی شخص اپنی پیاس دور کر سکے گا جس کے ساتھ رب العالمین راضی ہوں گے ۔

اللہ تعالیٰ کی رضا صرف اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

13)کثرت کے ساتھ نوافل کا اہتمام کرو تمہیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا۔

[ﺣﻠﻴﺔ اﻷﻭﻟﻴﺎء (82/8)]

حافظ عبدالرحمن المعلمی
┄┅════❁❁════┅┄
اردو نصیــــــــحتیں
┄┅════❁❁════┅┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیـــلی گــــرام لنــــــــك:
t.me/UrduNaseehaten