Get Mystery Box with random crypto!

إنا لله وإنا إليه راجعون کا معنی فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے ایک | 📚 اردو نصیحتیں 📕

إنا لله وإنا إليه راجعون کا معنی
فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے ایک شخص سے سوال کیا : آپ کتنے سال کے ہیں؟
کہا : ساٹھ سال ۔
کہنے لگے : اس کا مطلب ٦٠ سالوں سے آپ اپنے رب کی طرف گامزن ہیں اور قریب ہے کہ آپ پہنچنے والے ہوں..
تو اس شخص نے کہا : إنا لله وإنا إليه راجعون!
پھر شیخ فضیل نے پوچھا : کیا آپ اس کی تفسیر جانتے ہیں؟
مطلب آپ کہتے ہیں : بلا شبہ ہم اللہ کے بندے ہیں... اور اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں.. تو جس نے یہ جان لیا کہ وہ اللہ کا بندہ ہے اور اسی کی طرف واپس جانے والا ہے تو وہ سمجھ جائے گا کہ وہ ٹھہرا ہوا ہے... اور جس نے یہ جان لیا کہ وہ فی الوقت مقیم ہے.. تو اسے یہ بھی معلوم ہوگا کہ اس سے سوال پوچھا جائے گا.. اور جس نے یہ جان لیا کہ وہ جواب دہ ہونے والا ہے.. تو اسے جواب کی تیاری کرنا چاہیے۔
تو اس شخص نے پوچھا : اسکا طریقہ کار کیا ہے؟
انہوں نے کہا : بہت آسان ہے.
پوچھا: وہ کیسے؟
فرمایا : جتنی زندگی بچی ہے اس میں حسن سلوک سے پیش آؤ.. جو گناہ ہو چکے اللہ انہیں بھی بخش دیگا.. اور اگر تم نے باقی حیات گناہوں میں بتائی.. تو تمہاری پکڑ ہوگی پچھلے گناہوں پر بھی اور آنے والی غلطیوں پر بھی..

انتخاب و ترجمہ
︎ محمد ساجد