Get Mystery Box with random crypto!

- ”وفا دار دوستوں کو ڈھونڈنا دشمن بنانے سے کہیں مشکل ہے۔ کسی ک | 📚 اردو نصیحتیں 📕

- ”وفا دار دوستوں کو ڈھونڈنا دشمن بنانے سے کہیں مشکل ہے۔ کسی کو دشمن بنانے میں لمحہ لگتا ہے، مگر سچے دوست کی تلاش میں عمر بیت جاتی ہے۔ جس کسی کو با وفا دوست مل جائے تو وہ اس دوستی پر گرہ باندھ لے!“

- |[ شیخ صالح العصيمي حفظه الله ]|

- ’’گناہ گار کو بد دعا دینے سے شیطان کی مدد ہوتی ہے، کیونکہ شیطان کا مقصد بھی مسلمانوں کو عند اللہ ذلیل و رسوا کرنا ہی ہے، تو جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر لعنت کرتا ہے یا اسے ذلت و رسوائی کی بد دعا دیتا ہے تو گویا وہ شیطان کے مِشن کی ہی تکمیل کرتا ہے۔ اس لیے گناہ گار کو بد دعا نہیں دینی چاہیے، اس کے لئے ہدایت کی دعا کی جائے۔‘‘

[ حافظ صلاح الدین یوسف رحمه الله || شرح رياض الصالحين : ٤٦٧/٢ ]

•┈✿ الرَّبَّانِيُّوْن (٣٠٠) ✿┈•
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله فرماتے ہیں :

« بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خوشگوار زندگی مصائب، امراض اور فقر سے نجات کا نام ہے۔ جبکہ خوشگوار زندگی مطمئن دل، اللہ کی تقدیر پر رضا، فراخی میں شکر اور تنگی میں صبر کا نام ہے۔ محض مال و دولت اور صحت کا وافر ہونا تو انسان کیلیے شقاوت اور تھکاوٹ کا باعث بن جاتا ہے ».

|[ فتاوى إسلامية : ٦٤/٤ ]|
شیخ مقبل بن ھادی الوادعى رحمه الله فرماتے ہیں :

« انسان جس قدر دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، اسی قدر اذیتیں اٹھاتا ہے ».

|[ البشائر في السماع المباشر : ۲٧ ]|
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمه الله فرماتے ہیں :

« اللہ کیلیے محبت کرنے والوں کی محبت دنیا کی کسی چیز سے ختم نہیں ہو سکتی۔ وہ تو اللہ کیلیے محبت کرتے ہیں، بس موت ہی انہیں جدا کرتی ہے۔ بھلے ہی وہ ایک دوسرے کے معاملے میں غلطی کر جائیں یا ان سے ایک دوسرے کے حقوق میں کمی ہو جائے؛ یہ چیزیں انہیں پریشان نہیں کرتی ».

|[ شرح رياض الصالحين : ٢٦٣/٣ ]|
علامه محمد أمان الجامي رحمه الله فرماتے ہیں :

« بھائیو! ہم مسلمانوں کیلیے صوفیت سے زیادہ بڑی اور خطرناک کسی مصیبت کو نہیں جانتے ؛ کیونکہ صوفیت وہ دروازہ ہے جس کے ذریعے ایسے اجنبی تصورات اور عجیب و غریب مفاہیم مسلمانوں میں داخل ہوئے جن سے قرونِ اولی کے مسلمان ناواقف تھے۔ بلکہ مسلمانوں کے عقیدے اور عمل میں پائی جانے والی اکثر بدعات کا منبع صوفیت ہی ہے ».

|[ تصحيح المفاهيم في جانب العقيدة : ٨٤ ]|
اگر دنیا والوں کے ساتھ دوڑ لگانی ھی ھے،تو نیکیوں میں لگائیں،دنیا حاصل کرنے میں نہیں۔۔
کیونکہ پھر بھی یہ دنیا آپ کو اتنی ھی ملے گی ،جتنی اللہ نے آپ کی قسمت میں لکھ رکھی ھے۔۔۔
┄┅════❁❁════┅┄
اردو نصیــــــــحتیں
┄┅════❁❁════┅┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیـــلی گــــرام لنــــــــك:
t.me/UrduNaseehaten