Get Mystery Box with random crypto!

. مدارس کی ڈگری! اس میں کوئی شک نہیں کہ مدرسے کی تع | 📚 اردو نصیحتیں 📕

. مدارس کی ڈگری!

اس میں کوئی شک نہیں کہ مدرسے کی تعلیم نے بہت فائدہ پہونچایا، لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ مدرسے کی ڈگری کبھی کبھار بڑی تکلیف دیتی ہے، گزشتہ دو ڈھائی سالوں سے میں ورک فرام ہوم کر رہا ہوں، اس درمیان میں نے کئی ایسی یونیورسٹیوں سے سوچا کہ ایم۔بی۔اے کرلوں جو آن لائن ایجوکیشن مہیا کراتی ہیں، لیکن ہر جگہ معاملہ یہیں آ کر اٹک جاتا ہے کہ جب فارم بھرتے ہیں اور اپنے مدرسے کی ڈگری مینشن کرتے ہیں، تو فارم ریجیکٹ ہوجاتا ہے یا آگے ہی نہیں بڑھتا۔

اتنا سب کچھ پڑھ کر، گریجویشن، ماسٹرز کی ڈگری ہاتھ میں لے کر، تین سال ایم۔این۔سی میں کام کرنے کے باوجود اس قابل نہیں بنے ہیں کہ پڑھے لکھے شمار کئے جا سکیں کیونکہ اپنے پاس ہائی اسکول/انٹر یا اس کے مساوی مدرسہ بورڈ کی بھی سند نہیں ہے۔

جب مدرسے میں پڑھتے تھے تب کسی نے بتایا ہی نہیں کہ آگے چل کر یہ ڈگری ردی کا ٹکڑا ثابت ہونے والی ہے، اس ڈگری سے ہم ایک سرکاری کاغذ تک نہیں بنوا سکتے، پاسپورٹ کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے، ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم نہیں حاصل کر سکتے۔۔اور پھر اس وقت کا منظر۔۔۔عجیب جہالت تھی۔۔منتظمین اور اساتذہ کو پتہ ہونے کے باوجود کہ ان کی ڈگری کی کوئی ویلیو نہیں، وہ کسی اور بورڈ کا تو چھوڑئیے مدرسہ بورڈ تک کا اگزام نہیں دینے دیتے تھے۔ مجھے نہیں پتہ مدرسوں میں اب بھی یہی سیچویشن باقی ہے یا صورتحال میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔

مدرسے کے بچوں سے میری یہی گزارش ہے کہ بھائی کل کسی نے نہیں دیکھا ہے، مستقبل ایک اندھیرے پردے میں ہے، آپ نہیں جانتے کہ کل آپ کہاں کھڑے ہوں گے، ضروری نہیں ہے کہ آپ کا آج آپ کا کل ڈیسائڈ کرے، اس لئے کوشش کیجئے کہ کسی بھی طریقے سے مدرسے کی ڈگری کے ساتھ ساتھ سرکاری ڈگری کے حصول کی کوشش کیجئے، کیونکہ آپ جامعہ اور علیگڑھ کے ذریعہ اعلی تعلیم تو حاصل کر سکتے ہیں، مگر مدرسے کی ہائی اسکول اور انٹر کی ڈگری کی وجہ سے آپ ہمیشہ کسی نہ کسی مقام پر ریجکیشن کے شکار ہوتے رہیں گے۔

عزیـــر احــمــد
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیــحتیــں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten