Get Mystery Box with random crypto!

๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑ روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السل | Imam Reza Shrine

๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑
روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ‎﴿آل عمران، 84﴾‏

ترجمہ: (اے رسول) کہہ دیجئے! کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر بھی جو ہم پر اتارا اور جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور اسباط پر اتارا گیا۔ اور اس پر بھی جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو جو کچھ ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا۔ ہم (بحیثیت نبی ہونے کے) ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔ اور ہم اسی (خدائے یکتا) کے مسلمان (اطاعت گزار بندے) ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

اللہ تعالیٰ پر ایمان اور تمام انبیائے الہیٰ اور آسمانی کتابوں پر ایمان کا باہم ہونا ضروری ہے.
تمام آسمانی کتب اور انبیاء علیہم السلام پر ایمان اللہ تعالیٰ کے عہد و پیمان پر عمل ہے.
اللہ تعالیٰ، تمام انبیاء علیہم السلام اور آسمانی کتابوں پر ایمان اہم اعتقادی اصولوں میں سے ہے.
انبیاء علیہم السلام پر ایمان لانے میں تفریق و تبعیض سے پرہیز ضروری ہے.
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے پیروکاروں کا مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا.
سر تسلیم خم کرنا دین خدا کی روح اور حقیقت ہے اور یہ فقط اللہ تعالیٰ کے ساتھ مختص ہونا چاہیے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•