Get Mystery Box with random crypto!

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑ روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام | Imam Reza Shrine

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَىٰ وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَن تُرَدَّ أَيْمَانٌ بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ‎ (108)

ترجمہ: یہ طریقہ کار زیادہ قریب ہے اس کے کہ گواہ ٹھیک طریقہ پر گواہی دیں گے یا کم از کم وہ اس بات کا خوف تو کریں گے کہ ان کی قَسموں کے بعد کہیں اور قَسموں سے ان کی تردید نہ ہو جائے (یا انہیں یہ اندیشہ تو ہوگا کہ ان کی قَسموں کے بعد دوسرے گواہوں سے بھی قَسمیں لی جا سکتی ہیں) اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو۔ اور سنو۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو منزل تک نہیں پہنچاتا۔

تفســــــــیر قــــرآن:

وصيت كى گواہى كے لئے معين كى گئي شرائط اور قوانين مثلاً گواہوں كا عادل ہونا اور شک كے موارد ميں قسم كھانا و غيرہ صحيح اور سچى گواہى كے تحقق اور حصول كے لئے بہترين اور موزوں ترين قوانين اور شرائط ہيں
وصيت كى گواہى كے بارے ميں وضع كيے گئے احكام اور قوانين (مثلاً جھوٹى گواہيوں كى نفى اور قسم كا حق دوسروں كى طرف پلٹانا و غيرہ) كو ملحوظ ركھنا، جھوٹى گواہى دينے سے گريز كرنے كا سبب اور سچى و صحيح گواہى دينے كى راہ ہموار كرتا ہے
شاہدين وصيت پر خدا كى جانب سے شرعى ذمہ دارى عائد كى گئی ہے كہ وہ گواہى ميں خيانت كرنے اور دوسروں كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنے سے گريز كريں اور يہ ان كے تقوی كى علامت ہے
خداوند متعال كى جانب سے اہل ايمان پر يہ شرعى ذمہ دارى عائد كى گئی ہے كہ وہ فرامين خدا كو غور سے سنيں اور ان كے سامنے سرتسليم خم كريں
اگر شہادات (گواہيوں ) كے احكام جارى كرنے والے، احكام خداوندى كے سامنے سر تسليم خم كريں اور تقوی اختيار كريں تو يہ چيز ان كے لئے لوگوں كے حقوق كے اثبات اور ان كى صحيح طور پر ادائيگى ميں ممد و معاون ثابت ہوتى ہے
احكام الہی كى پابندى سے ہميشہ اجتماعى حقوق كے صحيح اثبات اور درست ادائيگى كى راہ ہموار ہوتى ہے، فاسق لوگ خدا كى خاص ہدايت سے محروم ہوتے ہيں
شہادت اور گواہى ميں خيانت كرنا اور جھوٹى قسم كھانا فسق ہے اور خداوند عالم كى خاص ہدايت سے محروميت كا باعث بنتا ہے
انسان ارادہ الہی سے ہى ہدايت پاتے ہيں اور ان كى ہدايت اسى كے اختيار ميں ہے، گمراہ اللہ كى خاص ہدايت سے محروم لوگ خود ہى ہدايت الہی تک رسائی كى لياقت ختم كرنے كا باعث بنتے ہيں

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj