Get Mystery Box with random crypto!

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام           ┄─┅━━━━━━━━━━━┅ | Imam Reza Shrine

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
          ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

               بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

فَلَمَّا رَأَى الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَئِن لَّمْ يَهْدِنِي رَبِّي لَأَكُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ (77)

ترجمہ: اور جب چاند کو چمکتے ہوئے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا۔ تو کہا کہ اگر میرا پروردگار میری ہدایت و راہنمائی نہ کرتا رہا تو میں گمراہ لوگوں میں سے ہو جاؤں گا.

           تفســــــــیر قــــرآن:

  حضرت ابراہيم عليه ‌السلام كے زمانے ميں رائج مذاہب ميں سے ايك مذہب ''چاند كى پرستش كرنا تھا''
  چاند كے چمكتے وقت، حضرت ابراہيم عليه‌السلام نے چاند پرستى كا اظہار كرتے ہوئے قمر پرستوں سے مناظرہ كيا تھا
چاند كا غروب اور غائب ہونا اس بات كى دليل ہے كہ كائنات كى ربوبيت ميں چاند كى كوئی دخالت نہيں
وہ ہستى ربوبيت كى حقدار ہے كہ جو غروب نہ ہو اور قابل تغيير بھى نہ ہو، ہدايت كرنا، ''رب'' كى لازمى خصوصيات ميں سے ايک ہے
كائنات كى ربوبيت كا حق دار وہ ہے جو ہدايت كرنے والا ہو، انسان پروردگار كى ہدايت كے بغير، گمراہى ميں پڑا رہے گا
غير خدا كى ربوبيت كا قائل ہونا، گمراہى ہے، اہل بابل اجرام فلكى كى ربوبيت كے قائل ہونے اور بتوں كى پرستش كرنے كے سبب، گمراہ تھے


•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈
           تفسیر راہنما، سورہ انعام
     •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•  
   :Twitter     
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

     •┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک
 
https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 07

https://chat.whatsapp.com/Fmmm5c3sPyVBZZaW7v0U4m