Get Mystery Box with random crypto!

مناقب سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسعود رحمن مس | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

مناقب سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

مسعود رحمن مسعود

قلب ِ رسول ِپاک کی راحت کہیں جسے
فخر ِحیا و صاحب ِ ہجرت کہیں جسے
اہل ِکسا سے خاص ہی نسبت کہیں جسے
دین ِحنیف کے لئے برکت کہیں جسے

دولت وہ جس کی دولت ِخیر الانام ہے
اس مرد ِذی وقار کا عثمان نام ہے

تقوی میں ان کا منفرد یکتا مقام ہے
ان کی زباں پہ پیار کاہردم پیام ہے
ان کا ہر ایک دل میں بڑا احترام ہے
لاریب ان کا خلد میں اعلی مقام ہے

خون ان کا سب کو دے گیا آخر یہی پیام
کافی ہے ان کے واسطے رب ِجہاں کا نام

سارے جہاں میں کس کو یہ حاصل نصیب ہے
ہے کون جو رسول کے اتنا قریب ہے
تسلیم اس کو بھی ہے جو ان کا رقیب ہے
دو نور ان کو مل گئے شان ِعجیب ہے

داماد ِ مصطفی ہیں مگر ظلم یہ ہوا
مسعود شہر ِِپاک میں ان کا لہو بہا

@madhesahabachainal