Get Mystery Box with random crypto!

مناقب سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرزا جاوید ب | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

مناقب سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

مرزا جاوید بیگ العطاری
کراچی پاکستان

دین کی پہچان عثمانِ غنی
جامعِ قرآن عثمانِ غنی

بعدِ صدیق و عمر یا سیدی
آپ ہیں ذیشان عثمان غنی

مال و زر سے کی مدد اسلام کی
آپ نے ہر آن عثمانِ غنی

آپ کے اعلیٰ مراتِب کی گواہ
بیعتِ رضوان عثمانِ غنی

ہے سخاوت بے نظیر و بے مثال
آپکے قربان عثمانِ غنی

مصطفیٰ کے نور دو حاصل ہُوئے
منفرد انسان عثمانِ غنی

دی بشارت خلد کی سرکار نے
پاگئے غفران عثمان غنی

خدمت ِدین خدا میں پیش پیش
صاحبِ احسان عثمانِ غنی

کیا بیاں ہو آپ کے اوصاف کا
عقل ہے حیران عثمان غنی

منقبت اس پر کرو مرزا تمام
ہیں حیاء کی کان عثمان غنی

@madhesahabachainal