Get Mystery Box with random crypto!

مناقب سیدنا عثمان ذو النورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ حافظ محمد ع | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

مناقب سیدنا عثمان ذو النورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حافظ محمد عبدالجلیل
اٹک ۔پاکستان

حضرتِ عثمان کے ذوقِ عبادت کو سلام
زیر شمشیرِ عدو ان کی تلاوت کو سلام

تیرے حلم و برد باری کی نہیں ملتی نظیر
عجز کے پیکر ترے عجزِ طبیعت کو سلام

کہہ دیا سرکار نے عثمان میرا ہے رفیق
مرحبا عثمان تیری اس رفاقت کو سلام

دین کی خاطر دیا ہے مال و زر دل کھول کر
منبعِ جود و سخا تیری سخاوت کو سلام

جُز نبی کے نا کیا عثماں نے کعبہ کا طواف
آپ کی اس بے ریا ، بے لوث الفت کو سلام

بیٹیاں دو مصطفیٰ کی عقد میں تیرے رہیں
مرحبا صد مرحبا اس اعلیٰ نسبت کو سلام

کشتِ خوں شہرِ نبی میں ہو، گوارا ہی نہیں
پی لیا جامِ شہادت ، اس شہادت کو سلام

آسمانوں کے فرشتے بھی کریں تیرا حیا
پیکرِ شرم و حیا تیری شرافت کو سلام

@madhesahabachainal