Get Mystery Box with random crypto!

مدحِ صحابؓہ پر بہت پیاری نظم نبی کے نقش قدم صحابؓہ وفا کا او | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

مدحِ صحابؓہ پر بہت پیاری نظم

نبی کے نقش قدم صحابؓہ وفا کا اونچا علم صحابؓہ
صدائے شاہ امم صحابؓہ ادائے تاج حرم صحابؓہ


اشارہ پا کر حضور انور کا کود گئے لاکھووں کے اندر
عدد میں گرچہ تھے کم صحابؓہ مگر گئے پھر بھی جم صحابؓہ


انہی کی محنت کے صدقے ہے ہم تلک آج دین پہنچا
خدا کا ہم پہ کرم صحابؓہ ہمارا جاہ وحشم صحابؓہ

بلند کر کے خدائے واحد احد کی وحدانیت کا پرچم
گرائے جھوٹے صنم صحابؓہ جلا کے کر گئے بھسم صحابؓہ


نہ جب تلک زور کفر توڑا صلییت کو مٹا نہ چھوڑا
لیا کہیں بھی نہ دم صحابؓہ
مجھے خدا کی قسم صحابؓہ


صدیق اکبر عمر غنی ہوں یا میرے شیر خدا علی ہوں
تھے بھائی بھائی بہم صحابؓہ تھے سب کے سب محترم صحابؓہ

وہ جس نے انسانیت سے ارشد جناب انسان کوملایا
انہیں کا عکس کرم صحابؓہ انہیں کی فکر اتم صحابؓہ

: مفتی سعید ارشد الحسنیی
@madhesahabachainal ☜