Get Mystery Box with random crypto!

ہفتہ مدحِ صحابہؓ پر تازہ کلام غزل کا مطلع کہیں اور سے طلوع ہ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

ہفتہ مدحِ صحابہؓ پر تازہ کلام

غزل کا مطلع کہیں اور سے طلوع ہوا
مرا بیان ابو بکر رض سے شروع ہوا

یہ میرا مطلعِ ثانی عمر کے نام کا ہے
تمام حسنِ معانی عمر کے نام کا ہے

برائے چاہت ِ عثمان ۔۔ سانس لیتا ہوں
خدا کا شکر ہے آسان سانس لیتا ہوں

فقیر ِ حیدر ِ کرار ہوں بحمد اللہ
علی کی آل کا حبدار ہوں بحمد اللہ

بنو تمیم کے طلحہ کی بات کرتا رہوں
خدا کرے میں صحابہ کی بات کرتا رہوں

مرے نبیۖ کے حواری زبیر ابن ِ عوام
تمام کفر پہ بھاری زبیر ابن ِ عوام

خدا نے عوف کے بیٹے کو مال دار کیا
جب اس نے دین محمدۖ کا اختیار کیا

ابو وقاص کے بیٹے کو سعد کہتے ہیں
نبیۖ کے ماموں ہیں اورمیرے دل میں رہتے ہیں

سعید زید کے بیٹے ۔۔ بنو عدی کے چراغ
مرے یقیں میں ہیں روشن مرے نبیۖ کے چراغ

ابو عبیدہ ہوئے ہیں امین امت کے
گلاب کھلتے رہیں آپ کی عقیدت کے

مرے لیے ہیں یہ نادر جواز ِ خلد ِ بریں
یہ دس عظیم صحابہ ہیں ناز ِ خلد ِ بریں

ایک اور بھی تازہ سرپرائز ہے آپ کیلیے ۔۔۔۔ آباد رہیں

: نادر صدیقی
@madhesahabachainal ☜