Get Mystery Box with random crypto!

وعدہ وفاکریں گے ان شاءالله اصحابِؓ مصطفی پرہم جاں فداکریں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

وعدہ وفاکریں گے ان شاءالله

اصحابِؓ مصطفی پرہم جاں فداکریں گے.
ان کے دفاع کا یوں کچھ حق اداکریں گے.

ان کے فضائل ارفع ہرپل پڑھا کریں گے.
ان کےمناقب اعلی ہردم لکھا کریں گے.

ان کی عطا کے نغمے گائیں گے لحظہ لحظہ.
ان کی وفا کے چرچے ہر سو کیا کریں گے.

گولی کاخوف کیسا،بیڑی سے ڈرنا کیا ہے.
ہم مدحتیں صحابہؓ کی برملا کریں گے.

مدحت سرا ہے قرآں جن پاک ہستیوں کا.
ہم ایسے قدسیوں کی مدحت سدا کریں گے.

قصرِسبا میں جن سے لرزہ رہے گا طاری.
اب ہرجگہ سے ایسے طوفاں اٹھاکریں گے.

اب بھی توہم وہی ہیں گر وقت نے پکارا.
تحریک لکھنویؒ کی پھرسے بپاکریں گے.

فاروقیؒ ، جھنگویؒ ، اعظمؒ ، ایثارؒ و حیدریؒ سے.
وعدہ جمیل جو تھا اس کو وفا کریں گے۔

: مولانا جمیل الرحمٰن عباسی صاحب
@madhesahabachainal ☜