Get Mystery Box with random crypto!

دفاعِ تبلیغی جماعت پر منفرد کلام رہِ خدا کےلیے نکلنا عرب کی | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

دفاعِ تبلیغی جماعت پر منفرد کلام

رہِ خدا کےلیے نکلنا عرب کی دھرتی پہ جُرم ٹھہرا
وہ جس جگہ چودہ صدیاں پہلے نبی نے دیں پر دیا تھا پہرا

جو لاالٰہ کا لیے پَھریرا جہان بھر میں نکل کھڑے ہیں
صعوبتوں کے کٹھن مراحل بھی خندہ زن ہوکے سہہ رہے ہیں
ہے پھر تعجب کہ شاہی حکّام ان سے کیونکر خفا ہوئے ہیں
کہ جن کے رنگ ڈھنگ سے یاد آئے زمانہ اصحاب کا سنہرا

نہ اس جماعت کا کوئ جھنڈا نہ ان کے ہاتھوں میں کوئ ڈنڈا
نہ کوئ دھرنا نہ کوئ ریلی نہ کوئ سیاست نہ کوئ نعرہ
بتاؤ کیا کچھ ہوا ہے حاصل جو کھیل پابندیوں کا کھیلا
ہیں کس کی تاریں کہاں سے ہلتی، ہے کھل گیا اب ہر ایک چہرہ

انوکھی چالیں عجیب احکام اب وحی کی زمین پر اُف
قریب روضے شریف کے اب ہے سینماؤں کا مستقر اُف
یوں امّتِ مسلمہ کے جذبات سے بھی کھیلے، لگا نہ ڈر اُف
یہاں تلک کہ مُبلّغیں کےلیے لگایا کُھلا کٹہرا

یہ اُن کے ہیں پیروکار جس نے سہے تھے طائف کے سخت پتھر
یہ اُن کے حُبدار ہیں بنے جو زمانے بھر کے عظیم رہبر
عمل سے ثابت کیا اِنہوں نے کہ ہم ہیں آقا کے سچ مشن پر
تو حق ہے صؔارِم اب ان کے سر پہ ہو نشرِ اسلام کا بھی سہرا

رہِ خدا کےلیے نکلنا عرب کی دھرتی پہ جُرم ٹھہرا
وہ جس جگہ چودہ صدیاں پہلے نبی نے دیں پر دیا تھا پہرا

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم