Get Mystery Box with random crypto!

#پردے_کا_انقلاب، ان شاءاللّٰه تکبیر سے یوں آئے گا پردے کا | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

#پردے_کا_انقلاب، ان شاءاللّٰه

تکبیر سے یوں آئے گا پردے کا انقلاب
عالَم بھی مان جائے گا پردے کا انقلاب

اب پاک و ہند کی ہی فقط بات مت کریں
ہر ملک میں ہی چھائے گا پردے کا انقلاب

دیکھا..! وہ ارضِ ہند پہ اک نعرہ گونجتا
کچھ اس طرح سے آئےگا پردے کا انقلاب

کالج ہو یونیورسٹی یا کوئ انسٹیٹیوٹ
بابِ حیاء پڑھائے گا پردے کا انقلاب

ہر گام، کوچہ، قریہ، گلی، شہر، ملک کو
دار الأماں بنائے گا پردے کا انقلاب

نہ کر سکا جو بیٹی بہن کو بھی باحجاب
پھرخواب ہے کہ لائے گا پردے کا انقلاب

بے شرمی، بےحیائ کے مے خانے عنقریب
صؔارِم قسم سے ڈھائےگا پردے کا انقلاب

"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم