Get Mystery Box with random crypto!

اہلِ ایماں کو پیارے علی معاویہ. آسماں کے ستارے علی م | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

اہلِ ایماں کو پیارے علی معاویہ.
آسماں کے ستارے علی معاویہ.

ہمکو محبوب تھے ہمکو محبوب ہیں
مصطفٰے کے دُلارے علی معاویہ.

خوف و ڈر کی فضا ہو یا آسانیاں
ہم لگائیں گے نعرے علی معاویہ.

ہم تو زندان و ممبر سے کہتے رہے
ہاں ہمارے ہمارے علی معاویہ.

باطلوں کو چھبے گا قیامت تلک
جب کوئی نعرہ مارے علی معاویہ.

میرا ایمان ہے وہ ہمارے نہیں
جو نہیں ہیں تمہارے علی معاویہ.

: ہدہد الہ آبادی
@madhesahabachainal ☜