Get Mystery Box with random crypto!

خدا نے خاص، بہت خاص مہربانی کی تو میں نے اموی صحابہؓ کی مدح | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

خدا نے خاص، بہت خاص مہربانی کی
تو میں نے اموی صحابہؓ کی مدح خوانی کی

وہ قول و فعل کے مؤمن ، وہ پاک دل اصحاب
میں جل نہ جاؤں اگر ان سے بدگمانی کی

میں اس سرائے کو خلدِ بریں نہ لکھوں کیا
مرے رسولؐ کی جس گھر نے میزبانی کی

یہ لوگ کہتے ہیں ایمان دل سے لائے نہیں
جنہوں نے قرنِ صحابہؓ پہ راج دھانی کی

: نادر صدیقی
@madhesahabachainal ☜