Get Mystery Box with random crypto!

#منقبتِ سیدنا معاویہؓ بن ابو سفیانؓ دلکش ہیں ، دلربا ہیں ………… | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

#منقبتِ سیدنا معاویہؓ بن ابو سفیانؓ

دلکش ہیں ، دلربا ہیں …………. دلبر معاویہؓ ہیں
میری عقیدتوں کے ……………. محور معاویہؓ ہیں

دِلدار ، دِلنشیں ہیں ، بہتر ہیں ….، بہتریں ہیں
اسلام کے محافظ ہیں ………. دین کے امیں ہیں
مہ رُخ ہیں ، مہ جبیں ہیں …. اختر معاویہؓ ہیں

سرکارﷺ کے مصاحب ، وحیِ خدا کے کاتب
اپنی ہر اِک ادا سے ……. خُلدِ بریں کے طالب
گستاخ کی پہنچ سے ……………. اوپر معاویہؓ ہیں

بُغضِ معاویہؓ میں ……………… حُبِّ علیؓ ہو کیسے
اصحابؓ کے عدو سے ، راضی نبیﷺ ہو کیسے
آپس میں بھائی بھائی ………. حیدرؓ ، معاویہؓ ہیں

نسلِ سبائیت کو ………………. اُس نے اجاڑ ڈالا
حیدرؓ کے دشمنوں کا ………………. حلیہ بگاڑ ڈالا
جرّات ، بہادری کے …………. پیکر معاویہؓ ہیں

اصحابؓ سے رکھے گا ، دِل میں جو بُغض ، کینہ
روئے گا حشر تک وہ …………… پیٹے گا اپنا سینہ
قلبِ منافقت پر ………………… خنجر معاویہؓ ہیں

آقاﷺ نے اُن کوعثماں کیا خوب تر دعا دی
یارب ...! بنادے ان کو اپنے کرم سے ہادی
سرکار ﷺ کی دعا سے …… رہبر معاویہؓ ہیں

: عثمان عباسی
@madhesahabachainal ☜