Get Mystery Box with random crypto!

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں

سلام اس ماں پہ جو ماؤں کی حرمت کا حوالہ ہے
سلام اس ماں پہ جس نے فاطمہ بی بی کو پالا ہے

سلام اس پر کہ جو میرے نبی کے دل میں رہتی تھی
سلام اس پر جسے حسنین کی ماں ”امی“ کہتی تھی

سلام اس پر ، جسے کونین کے مالک نے چاہا ہے
سلام اس پر جسے حسنین کے خالق نے چاہا ہے

سلام اس پر کہ جس نے والقلم کی میزبانی کی
سلام اس پر کہ جس نے سائباں پر سائبانی کی

سلام اس پر کہ جس کی روح چندن، جسم صندل ہے
سلام اس پر جو مؤمن عورتوں میں سب سے افضل ہے

سلام اس پر، زبور، انجیل نے جس کو سلامی دی
سلام اس پر کہ جبرائیل نے جس کو سلامی دی

سلام اس پر ، درود اس پر جو تسکینِ پیمبر ہے
سلام اس پر ، درود اس پر کہ جو تطہیر پیکر ہے

سلام اس ماں پہ جو پہلا حرم خاتم نبی کا ہے
سلام اس ماں پہ جو پہلا کرم خاتم نبی کا ہے

: نادر صدیقی
@madhesahabachainal ☜