یادِ سیدنا امام حسن مجتبٰی رضی اللہ عنہ لَختِ دلِ رسولِ زمن مجتبٰی حَسَن نورِ محمدی کی کرن مجتبٰی حسن امن و امان و صُلح کے خورشیدِ لازوال شمشیرِ انتشار شکن ، مجتبٰی حسن جو ہے معاویہ کا ، سب اصحاب کا غلام ہیں بس اُسی پہ سایہ فگن مجتبٰی حسن ان کا لقب ، شبیہِ رسولِ کریم ہے تصویرِ مصطفیٰ مِن و عَن مجتبٰی حسن سیرت میں جگمگاتے ہیں تطہیر کے نجوم نادر تجلیوں کے گگن مجتبٰی حسن ہر آنے والی صبح کے وہ تازہ آفتاب مہتابِ نو ، بَچَرخِ کُہَن مجتبٰی حسن اے سیدِ شبابِ بہشتِ بریں کرم ! صحراے رنج وغم ہو چمن ، مجتبٰی حسن سرکار سونگھتے تھے بڑے پیار سے جسے پھولوں کی جاں تمہارا بدن مجتبٰی حسن جی چاہتا ہے، لیتا رہوں بس تمہارا نام پیارے حسن ، امام حسن ، مجتبٰی حسن اے ناخداے کشتئ امت تجھے سلام ہوں دُور سارے رنج و مِحن مجتبٰی حسن نذرانۂ فریدئ خستہ قبول ہو حاضر ہے ارمغانِ سخن ، مجتبٰی حسن : فریدی صدیقی مصباحی @madhesahabachainal ☜ 1.1K views19:21