Get Mystery Box with random crypto!

'۱۷ رمضان المبارک ، تازہ منقبت در بارگاہ ام المومنین سیدہ عائش | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

"۱۷ رمضان المبارک ، تازہ منقبت در بارگاہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا"

وہم و فکر و خیال و گماں عائشہ، میری ماں عائشہ
عشق و مہر و دل و روح و جاں عائشہ، میری ماں عائشہ

رحم و امن و کمالِ اماں عائشہ، میری ماں عائشہ
نطق و لفظ و زبان و بیاں عائشہ، میری ماں عائشہ

بنت محبوب محبوب رب علٰی، زوجہ مصطفیٰ
صدق صدیق و صادق نشاں عائشہ، میری ماں عائشہ

عرش والے تری شان اقدس میں آیات پڑھتے رہے
فرش والوں کا سارا قرآں عائشہ، میری ماں عائشہ

شش جہت تیری عفت کا چرچا ہے صدیقہ و سیدہ
تو مکان و زمین و زماں عائشہ، میری ماں عائشہ

اپنے شوہر کی امت کی دختر کی عفت پہ نظر کرم
تیری ہم قافیہ ،عافیہ رائیگاں عائشہ، میری ماں عائشہ

کھل اٹھا قلب مومن، تو چہرہ منافق کا مرجھا گیا
بات میں نام آیا جہاں عائشہ ، میری ماں عائشہ

گویا فاروق ہیں ، فرق کرتی ہیں حق اور باطل میں وہ
تو تو کہتا ہے "تھی وہ فلاں عائشہ"، میری ماں عائشہ

جس نے جیسے جہاں جو بھی پوچھا، وفا نے لیا تیرا نام
کون ہے کیا ہے کیسے کہاں عائشہ، میری ماں عائشہ

: وفا مدراسی
@madhesahabachainal ☜