Get Mystery Box with random crypto!

#یوم_الفرقان_یوم_البدر نہیں ملتا ہے ان جیسا کہیں لاکھوں ہزارو | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

#یوم_الفرقان_یوم_البدر

نہیں ملتا ہے ان جیسا کہیں لاکھوں ہزاروں میں
اتر آئے فرشتے جنکی نصرت کو قطاروں میں

شہیدانِ بدر ہیں مصحف الفت کا دیباچہ
مثالیں ان کے ایمان کی بیاں قرآن کے پاروں میں

تمہیں عشق نبی کی اصل کا ادراک حاصل ہو
اگر اسلام کو دیکھو کبھی بدری نظاروں میں

مقابل سینکڑوں لیکن فقط وہ تین سو تیرہ
خدا کا فضل شامل تھا بدر کے شہسواروں میں

صحابہ سب ستارے ہیں مگر یہ کہکشائیں ہیں
ضیاءِ بدر ہے شامل نبی کے ان پیاروں میں

سُلا دے ہم کو بھی یارب بدر والوں کی راہوں پر
اٹھانا حشر میں ہم کو الٰہی جاں نثاروں میں

: مفتی محمد عاصم صدیقی مدظلہ العالی
@madhesahabachainal ☜