Get Mystery Box with random crypto!

ایک سوالیہ منقبت قرآن کے پاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟ تابندہ | 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

ایک سوالیہ منقبت

قرآن کے پاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟
تابندہ ستاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟

توصیفِ چمن زارِ رسالت نہ کریں ہم؟
صد رنگ بہاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟

آقا کی معیت میں تھے جو سجدہ کناں لوگ
اُن سجدہ گزاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟

رہتے ہیں جو سرکار کے پہلو میں ہمیشہ
اُن راج دلاروں کی حمایت میں نہ بولیں؟

اے دوست تِری خام خیالی ہے کہ ہم لوگ
محبوب کے یاروں کی حمایت میں نہ بولیں

: زکریا آزاد
@madhesahabachainal ☜