Get Mystery Box with random crypto!

طبّی پوشیدہ خزانے

لوگوی کانال تلگرام sehaturdu — طبّی پوشیدہ خزانے ط
لوگوی کانال تلگرام sehaturdu — طبّی پوشیدہ خزانے
آدرس کانال: @sehaturdu
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.96K
توضیحات از کانال

طبِی مسائل ؛ امراض وعلامات ؛ طبی معلومات ؛ عام جسمانی امراض؛ مردانہ جنسی کمزوری و دیگر امراض سے متعلق قیمتی ونایاب کتابیں؛ نسخہ جات ؛مجربات؛ ادویات سے متعلق چینل ہے.پرسنل پر رابطہ کرکے طبی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Ratings & Reviews

1.33

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

2


آخرین پیام ها 36

2021-09-13 03:30:02
437 views00:30
باز کردن / نظر دهید
2021-09-12 03:31:01 موٹاپا

تمام نشاشتہ دار غذائیں دوران ہضم شکر میں تبدیل ہوجاتی ہیں ۔ یہ شکر گلوکوز کی صورت میں جزو بدن بن کر توانائی فراہم کرتی ہے ۔ جب یہ گلوکوز جسم کی ضرورت سے زائد ہو تو جگر اور دیگر عضلات میں اس کا ذخیرہ چربی کی شکل میں ہوتا ہے ۔ جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے ۔ یہ عموماََ زیادہ چکنائیاں چربی اور مرغن غذائیں کھانے سے جلد کے نیچے اور اندرونی اعضاء کے اردگرد چربی جمع ہوجانے سے ہوتا ہے ۔ چربی زیادہ ہونے سے حرکات جسم میں بہت دشواری ہوجاتی ہے جس سے شوگر ؛ سانس پھولنا ؛ خون میں چربی بڑھ جانا ؛ انجائنا اور دل ڈوبنا وغیرہ کے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں ۔ گردہ مثانہ اور پتہ میں پتھریاں بن جاتی ہیں ؛ سارے جسم کے جوڑ درد کرتے ہیں ؛ نقل و حرکت کم ہو جاتی ہے ؛ کیونکہ ایسے حضرات نہ تیز چل سکتے ہیں اور نہ دوڑ سکتے ہیں ۔ سستی ؛ کاہلی ؛ نیند گہری اور لمبی خراٹے دار آتی ہے ؛ سفر کرنا ان کیلئے عذاب ہوتا ہے ۔ نفسیاتی طور پر الجھن کا شکار رہتے ہیں ۔ حقوق زوجیت میں مشکل اور رکاوٹ ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ جنسی طور پر بے کار ہوجاتے ہیں ۔ عورتوں کو ماہواری کی بندش سے یا برتھ کنٹرول گولیوں کے استعمال سے یہ عارضہ لاحق ہوجاتا ہے ۔ اس کے اسباب میں مرغن نفاخ اور دیر ہضم غذائیں چینی چاول چکنائی پراٹھا وغیرہ مورثی، برتھ کنٹرول ادویات ورزش نہ کرنا یا کرتے ہوۓ ایک دم چھوڑ دینا اس کے اسباب ہیں تو اس کیلئے ایک آسان اور مجرب نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں ۔ بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
بسم اللہ ھوالشافی

فلفل دراز 5 تولہ
لونگ 5 تولہ
زنجبیل 5 تولہ
دارچینی 3 تولہ
فلفل سیاہ 5 تولہ
الائچی کلاں 25گرام
اسارون 5 تولہ
تمام ادویہ نمبر ون کوالٹی کے لیں۔ اچھی صاف کرکے سفوف بناکر محفوظ کرلیں ۔
3 گرام سفوف صبح دوپہر شام ہمراہ چارے عرق ۔
انشاءاللہ چند دنوں میں وزن میں کمی آنا شروع ہوجاۓ گی ۔
والسلام
حکیم محمد محسن رضا گولڑوی
فاضل طب والجراحت


پیشکش : طبّی پوشیدہ خزانے چینل و واٹس اپ گروپس

مزید طبّی کتابوں اور مجرب نسخہ جات اور طبّی معلومات کے لئے چینل جوائن کیجئے اور طبی رہنمائی کے لئے پرسنل پر رابطہ کیجئے۔

@hk221977
@khadim786
واٹس اپ : 9620067076

https://t.me/sehaturdu

https://chat.whatsapp.com/HCPzNhCGdlU43Ilg5DqMid


ایک انتہائی ضروری نوٹ :

سوشل میڈیا پر تحریری نسخہ دیکھ کر خود تیار کرکے استعمال کرنا سخت منع اور مضر ہے ۔ کیونکہ اس میں پیسہ برباد اور صحت کا کچھ بھی نقصان ہوسکتا ہے۔اول تو جڑی بوٹی کی پہچان نہیں اور طریقہ کار میں ذرا فرق ہوا تو کچھ کا کچھ ہوجائیگا۔بجائے فائدہ نقصان ہوگا۔اور نیا بندہ سمجھ کر پنسار لوٹ لے گا۔ اور مطلوبہ جڑی بوٹی نہ ہو تو کچھ بھی تھما کر بھیج دیگا۔
اسطرح کسی بھی نقصان کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ علامات بتاکر اور تشخیص کروا کر دوائی لیں اور اپنے دانمشند ہونے کا ثبوت دیں ۔ علم طب اور طبیب کی قدر کریں۔

خادم : بندہ حسین خان

нυѕѕαιи κнαи

𝐌.𝐒.𝐆𝐑𝐎𝐔𝐏𝐒

531 views00:31
باز کردن / نظر دهید
2021-09-12 03:30:09
476 views00:30
باز کردن / نظر دهید
2021-09-11 03:32:01 نوٹ :
سفید پھولوں والی نایاب ھے

کنڈیاری۔ بھٹ کٹیا۔ کٹیلی۔ چھمک نمولی۔ بادنجان صحرائی۔ کٹائی خورد۔
اسی کے نام ہیں۔

چاندی کا کشتہ جازب سیماب اس میں بنتا ھے ۔
پارہ اس میں کشتہ ھوتا ھے ۔
چونکہ اس بوٹی میں گندھک کا جزو غالب ھے ۔
اس لئے جلدی امراض میں اکسیر کا کام کرتی ھے ۔

نسخہ ممسک : 1

اگر پورے پودے کا جڑ سمیت کوٹ کر پانی نکالا جائے ۔
اور اس میں چھوہارے بھگو دیے جائیں ۔
اور جب پانی خشک ھو اور چھوہارے پھول جائیں تو ایک عدد چھوہارا دودھ کے ساتھ لینا بے ضرر امساک پیدا کرتا ھے ۔ لیکن اس کا پانی نکالنا بہت مشکل ھے ۔ اس پر کانٹے ہی کانٹے ھوتے ہیں ۔
کسی مشین کی مدد سے نکالا جاسکتا ھے ۔

اس کی جڑ کا سفوف دودھ کے ساتھ مسلسل استعمال کرنا بھی قدرتی امساک بڑھاتا ھے ۔

نسخہ : 2

بلغمی کھانسی ؛ دمہ اور ڈبہ اطفال کیلئے

کوارگندل آدھاکلو + مہوکڑی جڑ سمیت پورا پودا ایک پاؤ + کاکڑا سینگی آدھا پاؤ + نمک ایک چھٹانک
سب کو کسی برتن میں بند کرکے اتنی آگ دیں کہ ہر چیز جل کر راکھ ھو جائے. اس راکھ کو محفوظ رکھیں ۔

مقدار خوراک :
دو سے چار رتی تک شہد میں ملاکر چٹائیں ۔



پیشکش : طبّی پوشیدہ خزانے چینل و واٹس اپ گروپس

مزید طبی کتابوں اور مجرب نسخہ جات اور طبی معلومات کے لئے چینل جوائن کیجئے اور طبی رہنمائی کے لئے پرسنل پر رابطہ کیجئے۔

https://t.me/sehaturdu

https://chat.whatsapp.com/HCPzNhCGdlU43Ilg5DqMid

@hk221977
@khadim786

واٹس اپ : 9620067076

ایک انتہائی ضروری نوٹ :

سوشل میڈیا پر تحریری نسخہ دیکھ کر خود تیار کرکے استعمال کرنا سخت منع اور مضر ہے ۔ کیونکہ اس میں پیسہ برباد اور صحت کا کچھ بھی نقصان ہوسکتا ہے۔اول تو جڑی بوٹی کی پہچان نہیں اور طریقہ کار میں ذرا فرق ہوا تو کچھ کا کچھ ہوجائیگا۔بجائے فائدہ نقصان ہوگا۔اور نیا بندہ سمجھ کر پنسار لوٹ لے گا۔ اور مطلوبہ جڑی بوٹی نہ ہو تو کچھ بھی تھما کر بھیج دیگا۔
اسطرح کسی بھی نقصان کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ علامات بتاکر اور تشخیص کروا کر دوائی لیں اور اپنے دانمشند ہونے کا ثبوت دیں ۔ علم طب اور طبیب کی قدر کریں۔

خادم : بندہ حسین خان

нυѕѕαιи κнαи

𝐌.𝐒.𝐆𝐑𝐎𝐔𝐏𝐒

586 views00:32
باز کردن / نظر دهید
2021-09-11 03:31:01 کٹائی خورد

اردو میں بھٹ کٹائی یا بھٹ کٹیا ،
پنجابی میں مہوکڑی ؛ ہندی میں کٹیل
سندھی میں کنڈیاری یا کانڈیری ،
گجراتی میں بیٹھی رنگڑی ، مرہٹی میں بھوئیں رنگڑی ؛ بنگالی میں سنسکرت میں کنٹ کاری اور انگریزی میں والڈ ایگ پلانٹ کہتے ہیں ۔

ماہیت :
خاردار زمین پر مفروش ہوتی ہے ۔
یہ ایک فٹ سے چار فٹ تک قطر میں جگہ گھیرتی ہے ۔پھلوں اور پھولوں کی ڈنڈی تک زرد رنگ کے کانٹے لگے ہوتے ہیں ۔ پتے چار پانچ انچ لمبے اور تین انچ چوڑے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں ۔ اور اس کے کانٹے لگ بھگ آدھ انچ لمبے تیز اور سیدھے ہوتے ہیں ۔ پھول نیلے رنگ کا خوبصورت ہوتا ہے ۔ اسکے درمیان زرد رنگ کا زیرہ ہوتا ہے ۔
پھل گچھوں میں لگتے ہیں جو خام ہونے پر سبز رنگ کے اور گول ہوتے ہیں ۔ لیکن پکنے پر زرد رنگ کے ہوجاتے ہیں جن کے اندر بے شمار تخم ہوتے ہیں ۔ پھل کا مزہ تلخ ہوتا ہے ۔
اس کے پھل پر دھاریاں سی ہوتی ہیں اور بیر کے برابر موٹا ہوتا ہے ۔

مقام پیدائش :
پنجاب میں پاکستان سے لے کر ہندوستان میں آسام تک جبکہ کشمیر سے لےکر لنکا تک ہر جگہ نمناک مقاموں میں پیدا ہوتی ہے ۔

نوٹ :
کٹائی خرد سفید پھول والی بہت کامیاب ہے ۔
لیکن یہ ہوتی بہت کم ہے کبھی کبھی نیلے پھول والی کنڈیاری کے نزدیک سفید پھول والی مل جاتی ہے ۔
بلحاظ ڈنڈی پتے اور پھل یکساں ہوتے ہیں ۔ صرف پھولوں کے رنگ میں فرق ھوتا ھے ۔ سفید پھولوں والی کا سنسکرت نام گربھ ھے ۔
کیونکہ اس کے کھانے سے بے اولادوں کو اولاد ھونے لگتی ھے ۔

مزاج :
گرم خشک۔۔۔بدرجہ سوم ۔

افعال :
مسہل ،مصفیٰ خون قاتل کرم شکم منفث و مخرج بلغم ،دافع تپ بلغمی سعوطاً نافع صرع و اختناق الرحم ۔۔

استعمال_بیرونی :
کرم دندان میں اس کے پھل کو حقہ میں تمباکو کی جگہ رکھ کر پینے سے کرم ہلاک ھو جاتے ہیں ۔ اور درد ساکن ھوجاتا ھے ۔ صرع اور اختناق الرحم کے دورہ میں اس کا شیرہ سعوط کرنے سے مریض ھوش میں آجاتا ھے ۔
زرد شدہ پھل سایہ میں خشک کرکے باریک پیس کر بطور نسوار سونگھنا درد شقیقہ اور درد سر کیلئے مفید ھے ۔ اس سے روکا ھوا مواد چھینکوں کے ذریعے خارج ھوکر سر ہلکا ھو جاتا ھے ۔
اگر اس کی جڑ کو پوست درخت انار اور پوست درخت کندوری پیس کر لٹکے ھوئے پستانوں پر عورت لیپ کرے تو پستان سخت ھوجاتے ہیں ۔

استعمال اندورونی :

مسہل و مصفیٰ خون ھونے کی وجہ سے جذام آتشک جیسے امراض فساد خون میں شرباً مستعمل ھے ۔ چنانچہ مطبوخ ہفت روزہ جو کہ آتشت و فساد خون کے امراض میں مستعمل و معمول ھے اس کا ایک اہم ترین جز کٹائی خرد مع بیخ و برگ بھی ھے ۔ قاتل کرم شکم ھونے کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرکے خارج کرتی ھے۔
منفث و مخرج بلغم ھونے کے باعث سرفہ اور ضیق النفس بلغمی میں مختلف طریقوں سے استعمال کرائی جاتی ھے ۔ تپ بلغمی میں دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کی جڑ جوشاندہ بناکر پلایا جاتا ھے ۔
کھانسی نزلہ اور ضیق النفس میں اسکی جڑ کا جوشاندہ فلفل سیاہ دراز اور شہد ملا کر پلاتے ہیں ۔ بلغمی مزاج والے اشخاص کو اس کا پھل گوشت میں پکا کر کھلانا مفید ھے ۔ صرف پھل کو خواہ تمام اجزاء کو جلاکر ایک تا چار رتی شہد کے ساتھ کھانے سے دمہ اور کھانسی جاتے رہتے ہیں ۔ پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں مرض گنٹھیا میں اس کے پتوں کا رس فلفل سیاہ کے ساتھ کھلاتے ہیں ۔

مقدارخوراک :

جوشاندہ میں پانچ سے سات گرام۔

آنکھوں کے لئے :
مختصر یہ ھے کہ اگر کسی کی آنکھ پر دانے نکلتے ھوں اور ٹھیک ھونے کا نام نہ لیں صبح اٹھتے ہی آنکھوں سے خارش ھوتی ھو اس کے لئے قدرت خدا وندی کا یہ انمول تحفہ ھے مہوکڑی کا پھل اس کے پھل کے دو دانے لےکر سرمہ دانی کا سرمچو لے کر ایک مہوکڑی میں چبو کر ایک آنکھ میں ڈال لیں پھر دوسری مہوکڑی میں چبو کر دوسری آنکھ میں ڈال لیں اس کے بعد آنکھوں کو چھوڑ دے جتنا اس کے اندر گند ھوگا اور جراثیم سب آنسوؤں کے ساتھ خارج ھو جائیں گے۔ یاد رہے آنکھوں کو پانی سے نہ دھوئے تا کہ سب جراثیم ختم ھو جائیں ۔ ان شاءاللہ تعالی پھر آنکھوں پر دانے نہیں نکلیں گے ۔
535 views00:31
باز کردن / نظر دهید
2021-09-11 03:30:09
485 views00:30
باز کردن / نظر دهید
2021-09-10 03:31:02 مکھانا :

مختلف نام : اردو مکھانا – ہندی ،گجراتی، بنگالی، مراٹھی مکھانا – راجھستانی پھول مکھانا -سنسکرت پانیہ پھل- لاطینی ایرل فیروس سیلی سب (Eyryl Feros Salisby)انگریزی میں فوکس نٹ (Foxnut)کہتے ہیں ۔

مقام پیدائش :
یہ پودا کشمیر ،اودھ ،بنگال اور بہار میں پیدا ہوتا ہے ۔

شناخت :
یہ کنول گٹہ سے بنایا جاتا ہے ۔کمل گٹے (مکھانے )کو بھون کر ہی مکھانا بنایا جاتا ہے۔ مکھانے کی کھیل سفید ،ہلکی اور چھوٹی بتاشوں کی طرح ہوتی ہے ۔یہی مکھانا ہے۔ پودے و پھول دیتے نیلوفر کے پتوں و پھول کی طرح ہوتے ہیں۔جڑ چکندر کے برابر ہوتی ہے۔ اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں۔ ہر ایک خانے کے اندر سے گول کالے بیج نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور لیس دار ہوتا ہے۔ اس کا پودا تالابوں میں پیدا ہوتا ہے۔ بچے مکھانے کا مغز نکال کر کھاتے ہیں ۔اس کو بھاڑ میں بھوننے سے یہ پھٹتے ہیں۔ مغز کا ذائقہ میٹھا و لیسدار ہوتا ہے ۔

مزاج :
پہلے درجہ میں گرم و تر ۔ یہ رس میں میٹھا ،
مٹی میں ٹھنڈا ؛ کف نکالنے والا ہے ۔اس کے فائدے کمل کے بیجوں کے برابر ہیں ۔

خوراک :
6 سے 12گرام تک۔

فوائد :
سارے جسم کو طاقت دیتا ہے ۔ منی پیدا کرتا ہے ۔مردانہ کمزوری کو دور کرنے کے لئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں اور کمزوری کو دور کرنے کے لئے اسے حلوہ میں شامل کرتے ہیں ۔اس کے آٹے میں گھی اور چینی ملا کر عورتوں کو کھلانے سے بچہ دانی کی کمزوری اور سیلان دور ہو جاتا ہے۔بچہ دانی کو طاقت ملتی ہے۔ سب قسم کے خون بہنے کے لئے بھی مفید ہے ۔اس کو رات کو لینے سے ڈراؤنے خواب آنا بند ہوجاتے ہیں۔مکھانے سے اچھی طاقت حاصل ہوتی ہے ۔بچہ کی پیدائش کے بعد کمزور عورتوں کو اسے حلوہ میں ڈال کر کھلاتے ہیں ۔
تازہ مکھانے مقوی بدن ،مقوی باہ اور منی بڑھانے والے ہیں اور خشک بھنے ہوئے مکھانے قابض ہیں ۔مکھانے سے غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔

مکھانا’پھل مکھانا‘
(Lotus Seed Parchee)

ماہیت :
ایک نبات کے تخم ہیں۔اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتاہے۔اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتاہے۔اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہر ایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتے ہیں ۔خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں ۔
مزاج :
(تازہ) سردتر۔درجہ اول ۔بریاں ،گرم تردرجہ اول۔

استعمال :
تازہ مکھانا مقوی بدن ، مقوی باہ اورمولدمنی خیال کیاجاتاہے۔جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اورغذائیت سے بھرپورہوتے ہیں ۔ بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلوؤں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جریان ؛ ضعفِ باہ اور رقت منی کے لئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں ۔

نفع خاص :
مسمن بدن ،جریان ۔ مضر : گرم امزاج کو۔مصلح : بریان کو۔

مقدارخوراک :
ایک سے چارگرام یا دس گرام تک۔(ماشے)

پیشکش : طبّی پوشیدہ خزانے چینل و واٹس اپ گروپس

مزید طبی کتابوں اور مجرب نسخہ جات اور طبی معلومات کے لئے چینل جوائن کیجئے اور طبی رہنمائی کے لئے پرسنل پر رابطہ کیجئے۔

https://t.me/sehaturdu

https://chat.whatsapp.com/HCPzNhCGdlU43Ilg5DqMid

@hk221977
@khadim786

واٹس اپ : 9620067076

ایک انتہائی ضروری نوٹ :

سوشل میڈیا پر تحریری نسخہ دیکھ کر خود تیار کرکے استعمال کرنا سخت منع اور مضر ہے ۔ کیونکہ اس میں پیسہ برباد اور صحت کا کچھ بھی نقصان ہوسکتا ہے۔اول تو جڑی بوٹی کی پہچان نہیں اور طریقہ کار میں ذرا فرق ہوا تو کچھ کا کچھ ہوجائیگا۔بجائے فائدہ نقصان ہوگا۔اور نیا بندہ سمجھ کر پنسار لوٹ لے گا۔ اور مطلوبہ جڑی بوٹی نہ ہو تو کچھ بھی تھما کر بھیج دیگا۔
اسطرح کسی بھی نقصان کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ علامات بتاکر اور تشخیص کروا کر دوائی لیں اور اپنے دانمشند ہونے کا ثبوت دیں ۔ علم طب اور طبیب کی قدر کریں۔

خادم : بندہ حسین خان

нυѕѕαιи κнαи

𝐌.𝐒.𝐆𝐑𝐎𝐔𝐏𝐒

580 views00:31
باز کردن / نظر دهید
2021-09-10 03:31:01 گردے کی پیپ ، پتھری ، زخم کے لیے

پودینہ خشک 5 تولہ
نمک مولی 5 تولہ
فلفل سیاہ 10 تولہ
سنگ سرماھی 5 تولہ
جوکھار 5 تولہ
فلفل دراز 5 تولہ
قلمی شورہ 10 تولہ
سنگ یہود 10 تولہ(جو مولی کے پانی میں مدبر کیا ہوا ہو )

سنگ یہود مدبر کرنے کاطریقہ :
سنگ لیکر مولی کاپانی آدھا کلو میں کھرل خشک کرکے 15 کلو اوپلوں کی بند آگ دے دیں ۔ پھر پیس کر دوائی میں ملاکر سب اشیا کو توے یا کسی کڑاھی میں ڈال کر دھیمی دھیمی آگ پر دھواں ختم ھونے تک جلائیں ۔ بس تیار ہے ۔
اس سے بڑی سے بڑی پتھری ریزہ ریزہ بن کر نکل جاتی ہے اور گردوں کو طاقت دیتا ہے ۔

خوراک : 1ماشہ روزانہ صبح و شام غذا سے پہلے دو وقت روزانہ



پیشکش : طبّی پوشیدہ خزانے چینل و واٹس اپ گروپس

مزید طبی کتابوں اور مجرب نسخہ جات اور طبی معلومات کے لئے چینل جوائن کیجئے اور طبی رہنمائی کے لئے پرسنل پر رابطہ کیجئے۔

https://t.me/sehaturdu

https://chat.whatsapp.com/HCPzNhCGdlU43Ilg5DqMid

@hk221977
@khadim786

واٹس اپ : 9620067076

ایک انتہائی ضروری نوٹ :

سوشل میڈیا پر تحریری نسخہ دیکھ کر خود تیار کرکے استعمال کرنا سخت منع اور مضر ہے ۔ کیونکہ اس میں پیسہ برباد اور صحت کا کچھ بھی نقصان ہوسکتا ہے۔اول تو جڑی بوٹی کی پہچان نہیں اور طریقہ کار میں ذرا فرق ہوا تو کچھ کا کچھ ہوجائیگا۔بجائے فائدہ نقصان ہوگا۔اور نیا بندہ سمجھ کر پنسار لوٹ لے گا۔ اور مطلوبہ جڑی بوٹی نہ ہو تو کچھ بھی تھما کر بھیج دیگا۔
اسطرح کسی بھی نقصان کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ علامات بتاکر اور تشخیص کروا کر دوائی لیں اور اپنے دانمشند ہونے کا ثبوت دیں ۔ علم طب اور طبیب کی قدر کریں۔

خادم : بندہ حسین خان

нυѕѕαιи κнαи

𝐌.𝐒.𝐆𝐑𝐎𝐔𝐏𝐒

487 views00:31
باز کردن / نظر دهید
2021-09-10 03:30:09
468 views00:30
باز کردن / نظر دهید
2021-09-10 03:30:09
466 views00:30
باز کردن / نظر دهید