2022-08-07 18:48:25
براٸلر مرغی اور کولیسٹرول :پولٹری فارموں کی مرغیاں اور انڈے براٸلر مرغی کا گوشت اور انڈے کھانے سے معدہ اور دل کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اللہ تعالٰی کی عطا کردہ نعمتوں میں دیسی مرغی ایک لاجواب غذاٸی عنصر ہے ۔جس کی پیداٸش اورپرورش کا ایک قدرتی طریقہ موجود ہے لیکن براٸلر کے گوشت اور لیٸر کے انڈوں کی پیداوارکا طریقہ مصنوعی ہے ۔ تحقیق میں یہ بات آئی ہےکہ ہمارے ہاں دل کے امراض خصوصاً کولیسٹرول میں اضافے کی بڑی وجہ ولائتی مرغی کا گوشت اور انڈے ہیں اور جب سے ہمیں یہ تحفے ملے ہیں اس وقت سے دل کے دورے کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے اور کیمیکل سے پلی مرغی کے گوشت کے زیادہ استعمال سے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسے محلک ترین امراض پیدا ہوئے ہیں۔موجودہ زمانے میں جو دل کی بیماریاں پھیلی ہیں وہ صرف مرغی کے جذبات کو دبانے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں ۔ اگر اس رجحان کو روکا نہ گیا تو دل کی بیماریوں کی وباء انتہائی شدت اختیار کر جائے گی اور نسل انسانی اس کی لائی ہوئی وبا سے چھٹکارا نہیں پاسکے گی۔ نَر کا جرثومہ نہ ہونے کی صورت میں زردی کولیسٹرول بناتی ہے ۔ پولٹری کے میدان میں ادویات فراہم کرتے وقت سب سے پہلے مرغیوں کی نشونما کی تکمیل اور زیادہ انڈے حاصل کرنے کی ہوس نے فطرت کے عوامل کو یکسر بدلنے کی احمقانہ کوشش کی اور اس کی کوشش میں حلال و حرام کی تمیز کو بھلا دیا ۔ مخصوص مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مرغیوں کی خوراک کی تیاری میں مرغیوں کے بیٹ ؛ خون کے علاوہ مرغا مرغیوں کے گوشت اور مردہ جانوروں تک کو استعمال کیا جاتا ہے۔آپ غور کریں یہ مرغیاں ہمیں کیا فوائد فراہم کر سکتی ہیں جو خود سے چل بھی نہیں سکتیں۔
فرمان الٰہی ہے :
ترجمہ۔۔ہم نے ہر چیز کو دو دو قسم کا بنایا تاکہ تم سمجھو
(پارہ 27 رکوع 2)
خالق کاٸنات نے انسانوں جانوروں پرندوں چرندوں حتٰی کہ نباتات میں بھی نَر مادہ پیدا کئے ۔ماں باپ کو بچے سے بے پناہ پیار محبت الفت اور شفقت عطاکی ہے لیکن براٸلر مرغی میں نَر کے عدم ملاپ کی وجہ اور جنسی تشنگی کے باعث وہ جوہر پیدا نہیں ہوتا جو انسانی دل دماغ اور روح و جسم کی پرورش کے لئے درکار ہوتا ہے۔جو زندگی کی رعناٸ؛ پرواز ؛ چاہت ؛ خوشبو ؛ سُر ؛ ولولہ اور عزم و ہمت کو فروغ دیتا ہے۔غورکریں آج ملک بھر کے بچے صبح کا ناشتہ براٸلر مرغی کے انڈا ٹوسٹ اور چائے سے کرنے کے عوض کس قدر کمزور ناتواں,کمی خون,کم وزن,پست قد,نظر کی عینک لگائے,کس قدر مجبور اور مظلوم نظر آتے ہیں اور انہی اثرات سے ہر کوئی دل کا مریض بن رہا ہے۔نبی محمد صلى الله عليه وسلم نے طیب غذائیں کھانے کا حکم دیا ہے۔
قابل حکماء کے ایک پینل سے سوال کیا گیا کہ پہلے تو اتنی بیماریاں نہیں ہوتی تھیں خصوصاً زیابیطس,ہائی بلڈ پریشر ,موٹاپا,جنسی امراض,جان لیوا کالا یرقان,ہیپاٹاٸٹس کس قدر عام اور ہر امیر غریب کو ہو رہا ہے۔طویل غورو فکر اور بحث کے بعد سب اس پر متفق نظر آۓ کہ یہ مرض قدیم زمانہ میں بہت ہی شاذو نادر تھے اور اس کی وجہ مردار کا تعفن جرثومہ بتایا کہ کسی مردہ جانور کا جرثومہ کسی طرح غذا میں چلا جاتا ہے جو لوگ عرصہ تک براٸلر مرغی خوب کھاتے ہیں وہی زیادہ تر اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہم نے بیسیوں مریضوں سے براٸلر کے استعمال کا پوچھا سب نے ہماری اس تحقیق و مٶقف کی تصدیق کی۔
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہیں ۔ کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے ۔
خیر الناس من ینفع الناس ( تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جس سے انسانوں کو فائدہ پہنچے ) ۔ اس قول کا تقاضا یہی ہے کہ ہر وہ فائدے والی بات جو انسانیت کو فائدہ پہنچائے اور نقصانات سے بچائے۔ اسے دوسروں تک پہنچائیں ۔ امید کہ مذکورہ بالا معلومات کو اپنے دوست رشتہ دار اور متعلقین تک پہنچاکر ان کو نقصانات سے بچانے کی فکر کریں گے ۔ اور اس فقیر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے ۔
منجانب : طبّی پوشیدہ خزانے واٹس اپ گروپhttps://chat.whatsapp.com/EljsDpIHWiGJRUaCWspCwg
596 views15:48