Get Mystery Box with random crypto!

اور یہ کائنات کی اس طاقت کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتے ہیں جو ہمار | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

اور یہ کائنات کی اس طاقت کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتے ہیں جو ہمارے 21 گرام کی اصل مالک ہے ‘ جس کے حکم سے ہماری سانسیں چلتی ہیں اور ہمارے قدم اٹھتے ہیں ‘ میں نے کسی جگہ پڑھا تھا ہمارے بدن میں ایک منٹ میں 87 کروڑ حرکتیں ہوتی ہیں‘ ہمارے ذہن میں ایک دن میں 68 ہزار خیال آتے ہیں‘ ہم ایک دن میں دس ہزار منصوبے بناتے ہیں لیکن اگلے دن یہ سارے خیال‘ یہ سارے منصوبے اور یہ ساری کروٹیں ہمارے ذہن کی بھول بھلیوں میں گم ہو جاتی ہیں‘ ہمارے یہ سارے خیال‘ یہ سارے منصوبے اور یہ ساری حرکتیں بھی انہی 21 گراموں کی مرہون منت ہیں لیکن آپ انسان کا کمال دیکھئے ڈیڑھ سو گرام گندم‘ 8 اونس انگور اور کسی ایک وزیر کی خوشامد اس کے 21 گراموں کو خدا بنا دیتی ہے۔ یہ خدا کے لہجے میں بولنا شروع کر دیتا ہے‘ یہ اپنی ذات کو دنیا کی بقا قرار دے دیتا ہے‘ یہ خود کو ناگزیر سمجھنے لگتا ہے ‘ہم سب کیا ہیں؟

محض 21 گرام‘ محض ایک سانس‘ محض ایک ہچکی‘ محض ایک چھینک‘ محض ایک جھٹکا ‘ محض ایک بریک‘ محض دماغ کا ایک شارٹ سرکٹ اور محض دل کے اندر اٹھتی ہوئی ایک لہر اور بس‘ ہم نے کبھی سوچا 21 گرام کتنے ہوتے ہیں‘21 گرام لوبیے کے 14 دانے ہوتے ہیں‘ ایک چھوٹا ٹماٹر‘ پیاز کی ایک پرت‘ ریت کی چھ چٹکیاں اور پانچ ٹشو پیپر ہوتے ہیں‘ یہ ہیں ہم اور یہ ہے ہماری اوقات لیکن ہم بھی کیا لوگ ہیں‘ ہم 21 گرام کے انسان خود کو کھربوں ٹن وزنی کائنات کے خدا سمجھتے ہیں