Get Mystery Box with random crypto!

یہ کتنا احمقانہ سا جملہ ہے نا کہ 'میری زبان ذرا سی کڑوی ہے مگ | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

یہ کتنا احمقانہ سا جملہ ہے نا کہ

"میری زبان ذرا سی کڑوی ہے مگر میرا دل صاف ہے، میں سچی بات منہ پر کرنے والا انسان ہوں اس لیے لوگوں کو میری باتیں اچھی نہیں لگتیں"
یا یہ کہ
"فلاں دل کا برا نہیں ہے، بس اس کی باتیں سخت ہوتی ہیں اور لہجہ کڑوا/تلخ ہوتا ہے"

بھلا جس کا دل صاف ہو، جس کے دل میں نفرت، کینہ اور بغض جیسی چیزیں موجود نہ ہوں اس کی زبان کیسے کڑوی ہوسکتی ہے؟ اس کے اخلاق کیونکر برے ہوسکتے ہیں؟ اس کا لہجہ کیسے تلخ ہوسکتا ہے؟
اور جس کی زبان کڑوی ہو اس کا دل کیسے صاف ہوسکتا ہے؟ اور ایسے صاف دل کا اس کے اردگرد کے انسانوں کو کیا فائدہ ہے جنہیں اس کی زبان تکلیف دے رہی ہو۔
ذرا سوچیں، اور غور کریں۔
دل میں نرمی اور محبت ہوگی تو خودبخود زبان بھی نرم ہوجائے گی۔ اگر زبان اور اخلاق میں سختی اور تلخی ہے تو اس خوش گمانی سے باہر نکل آئیں کہ دل صاف ہے۔

سیدہ نایاب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ